Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وقت ضائع کرنے کے طریقے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وقت ضائع کرنے کے طریقے

    اسلام علیکم پیغام دوستو

    اگر آپ فارغ بیٹھے ہیں اور کچھ کرنا چاہتے ہیں مگر کرنے کو کچھ نہیں ہے تو یہ کام کی پوسٹ آپ کیلیے ہے۔ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے لہذٰا آپ مندرجہ ذیل طریقوں میں سے ایک طریقہ آزمائیں اور اپنا وقت ضائع کریں۔*

    1. کسی قریبی مارکیٹ میں چلے جائیں اور مختلف دکانوں میں داخل ہو کر ان تمام چیزوں کے بھاؤ معلوم کریں جو آپ کبھی مستقبل میں بھی خریدنا پسند نہیں کریں گے۔ اگر دکاندار زیادہ چرب زبان ہو تو اشیاء میں دو چار کیڑے نکالیں اور منہ بناتے ہوئے وہاں سے اگلی دکان کی طرف روانہ ہو جائیں۔

    2. ٹیلی فون اٹھائیں اور کوئی نامعلوم نمبر ملا دیں۔ سلام دعا کرنے کے بعد بال بچوں کا حال پوچھیں ۔ ظاہر ہے کہ وہ آپ کا نام پوچھے گا مگر آپ اگلے بندے کو سسپنس میں رکھیں اور کہیں کہ میاں بوجھو تو جانیں۔ جب وہ زیادہ اصرار کرے تو گلے شکوے شروع کر دیں کہ تم تو مجھے بھول ہی گئے، اب پہچانتے ہی نہیں ہو! جب وہ تنگ آ جائے تو کہیں کہ تم فلاں ہی ہو نا؟ اور اس کے انکار پر سوری رانگ نمبر کہہ کر کال ختم کر دیں۔ تمام گفتگو دوستانہ انداز میں کریں تاکہ اگلا بندہ آپ کو کوئی دوست سمجھ کر بدتمیزی نہ کر سکے۔ آپ یہ عمل کئی بار دہرا سکتے ہیں۔ خواتین اس تجویز پر عمل کرنے کی فحش غلطی ہر گز نہ کریں۔

    3. ایک پیچ کس لیں اور گھر میں موجود کوئی مشینری کھول دیں۔ اس کے تمام پرزے علیحدہ کر دیں اور اب اس کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پر اپنے کمپیوٹر کا کی بورڈ کھولیں اوراس کے تمام بٹن نکال دیں۔ اب ان پر موجود گرد و غبار صاف کریں اور دوبارہ جوڑیں۔ اس عمل میں آپ کے کم از کم دو یا تین گھنٹے ضائع ہو جائیں گے۔ آپ اگر تمام بٹن صحیح جگہ پر واپس لگانے میں کامیاب ہو گئے تو آپ واقعی ذہین ہیں۔ اس تجویز پر عمل کرنے کی صورت میں آپ کے کسی مالی نقصان کا میں ہرگز ذمہ دار نہیں۔

    4. ایک کاغذ اور پینسل لیں۔ اپنے پیدا ہونے سے لے کر نوکری شروع کرنے تک ان تمام اخراجات کو لکھیں جو آپ کے والدین نے آپ پر کیے۔ یہاں آپ اندازوں سے بھی کام چلا سکتے ہیں۔ وہ تمام چیزیں اور ان کی مالیت لکھیں جو آپ کو یاد ہیں اور جو یاد نہیں اندازے سے ان کی مالیت لکھیں۔ اس طرح ایک طویل لسٹ تیار ہو جائے گی اور آپ ماضی کا طویل سفر بھی طے کر لیں گے۔ آخر میں ٹوٹل کریں۔ ٹوٹل دیکھنے کے بعد حیران مت ہوں اور نہ ہی یہ سوچیں کہ اگر آپ پیدا نہ ہوتے تو آپ کے والدین کی کتنی بڑی بچت ہو سکتی تھی۔

    5. اگر اوپر والی تجویز زیادہ مشکل محسوس ہوتی ہے تو پھر اپنے سالانہ اخراجات کا تخمینہ لگائیں۔

    6. کچن میں چلے جائیں اور کچھ ایسی نئی چیز بنائیں جو آج سے پہلے نہ کسی نے بنائی ہو اور نہ ہی کسی نے کھائی ہو۔ تجربہ کامیاب ہو یا ناکام، گھر میں موجود دوسرے لوگوں کو تیار کردہ ڈش چکھا کر داد وصول کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    7. اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کو ڈی فریگمنٹ کریں یا اپنے قیمتی ڈیٹا کو بیک اپ کریں۔ اس کام پر کئی گھنٹے صرف ہوں گے۔

    8. اگر آپ خاتون ہیں تو اپنا میک اپ کریں۔

    9. اگر آپ سائنس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آئن سٹائن یا کسی اور سائنسدان کی پیش کردہ تھیوری کو پڑھ کر سمجھنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کو سمجھ آ جائے تو کسی دوسرے فرد کو سمجھانے کی کوشش کریں۔

    10. اگر آپ دفتر میں ہیں تو ایک کاغذ پر اپنے باس کا کارٹون بنائیں اور چغل خوروں اور باس کے علاوہ سب کو دکھائیں۔

    11. پرانا اخبار لے لیں اور اس پر موجود لوگوں کی تصویروں پر مختلف اقسام کی عینکیں اور مونچھیں بنائیں۔

    12. اگر آپ سست واقع ہوئے ہیں اور ہلنے جلنے کے موڈ میں نہیں تو پھر سو جائیں۔

    ان باتوں کے علاوہ کوئی تجویز آپ کے ذہن میں بھی ہے تو تبصرہ میں ضرور لکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کا بھلا ہو سکے
    ۔
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: وقت ضائع کرنے کے طریقے

    U_r ki posts bhi parhi jasakti hain ya phir Dr amir Liqat ka Columns
    :ys:
    :(

    Comment


    • #3
      Re: وقت ضائع کرنے کے طریقے

      Originally posted by Johannes_ Kepler View Post
      U_r ki posts bhi parhi jasakti hain ya phir Dr amir Liqat ka Columns
      :ys:
      :lol:
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #4
        Re: وقت ضائع کرنے کے طریقے

        oh yahan b time zaya ho gea....

        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


        Comment


        • #5
          Re: وقت ضائع کرنے کے طریقے

          وعلیکم السلام
          آپ چھا گئے ہو جمیل بھائی
          ایک آپشن اور شامل کر لیں-پیغام کہ ایڈمن سے فلرٹ بھی کیا جاسکتا ہے :manicure:
          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

          Comment


          • #6
            Re: وقت ضائع کرنے کے طریقے

            Originally posted by saraah View Post
            وعلیکم السلام
            آپ چھا گئے ہو جمیل بھائی
            ایک آپشن اور شامل کر لیں-پیغام کہ ایڈمن سے فلرٹ بھی کیا جاسکتا ہے :manicure:
            is say admin ka time zaya ho ga ya aglay banday ka :rew:
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #7
              Re: وقت ضائع کرنے کے طریقے

              ارے ارے ارے

              جو بات اکیلے میں بتانی ہو وہ سب کے بتادیتے ہو

              یہ کیا ظلم کرتے ہو





              Comment


              • #8
                Re: وقت ضائع کرنے کے طریقے

                Originally posted by Aanchal View Post
                is say admin ka time zaya ho ga ya aglay banday ka :rew:
                ظاہر ہے اگلے بندے کا :manicure:
                شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                Comment

                Working...
                X