ملیریا کی عمومی معلومات
ملیریا کا مرض ایک جراثیم پلازموڈیم سے ہوتا ہے جس کی چار قسمیں ہیں۔
اس جراثیم کو بیمار انسان سے صحت مند انسان کے جسم میں انوفیلیز نسل کی مادہ مچھر پہنچاتی ہے۔
یہ مچھر عموماً گندے اور کھڑے بانی کی سطح پر انڈے دے کر اپنی نسل بڑھاتا ہے۔
یہ مچھر عموماً رات کو کاٹتا ہے۔
ملیریا کی علامات
ملیریا میں عموماً وقفے وقفے سے تیز بخار ہوتا۔
مریض کو بخار کے ساتھ سردی اور کپکپی بھی لگتی ہے۔
سر میں شدید درد بھی ہو سکتا ہے۔
متلی کی کیفیت اور قے بھی ہو سکتی ہے۔
مرض سے بچائو کے طریقے
مچھر کے خاتمے کے لیئے گھروں کے ارد گرد سے کھڑے پانی کو ختم کریں۔
پانی کی نکاسی کے نظام کو درست بنائیں۔
نالیوں یا کھڑے پانی کے اُن ذخیروں کو کہ جن کو ختم نہ کیا جا سکے اُن پر مچھر مار دوا یا مٹی کے تیل کا چھڑکائو کریں۔
گھروں میں مچھر مار دوا کا سپرے کریں۔
گھر کے تمام دروازوں اور کھڑکیوں کی جالیوں کی مرمت کروائیں۔
گھر سے باہر نکلتے وقت جسم کے کھلے حصوں پر مچھر بھگانے والا تیل لگا کر رکھیں خصوصاً شام کے وقت۔
تشخیص اور علاج
اگر مریض میں اوپر دی گئی علامات پائی جائیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
اس مرض کی تشخیص طبی معائینے اور خوں میں ملیریے کے جراثیم دیکھ کر کی جاتی ہے۔
اس مرض کا علاج کونین کلوروکوئین یا چند اور دوائیوں سے کیا جاتا ہے۔
Comment