Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ڈنڈے کے مرید ہیں ہم

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ڈنڈے کے مرید ہیں ہم

    السلامُ علیکم
    ابھی چند دن پہلے میں نےایک تھریڈ لگایا تھا
    "کون لوگ ہیں ہم"
    http://www.pegham.com/showthread.php?t=76956
    اب اس کا جواب حاضر ہے
    میری بات کو مکمل پیرائے میں جاننے کے لئے ضروری ہے کہ میرا پچھلا تھریڈ ملاحظہ فرمالیں
    اسی سلسلے میں ،میں پچھلے چار دن میں سے دو مرتبہ اپنے دوسرے بھائی جان کو "سی ایم ایچ"ہسپتال لیجا چکا ہوں
    وہاں پر پہلے دن ہم لوگ تقریباً پونے بارہ بجے پہنچے، پرچی بننے کے بعد ہمیں جو نمبر ملا وہ تھا 452 جب اُس کمرے تک پہنچے جہاں پر نمبر کے مطابق ڈاکٹر صاحبان سے شرف ملاقات نصیب ہونا تھا تو معلوم ہوا کہ وہاں پر ابھی 218 نمبر چل رہا ہے،چونکہ میرے یہ والے بھائی جان کا گھر "سی ایم ایچ"ہسپتال سے بمشکل پانچ سات منٹ کی ڈرائو پر ہے لہذا میں بھائی جان کو گھر لے کر آگیا کہ کچھ دیر بعد چکر لگا کر دیکھ لیں گے "یاد رہے کہ جس وقت ہم لوگ وہاں سے نکلے اُس وقت ساڑھے بارہ بجے کا وقت ہوچکا تھا،خیر تقریباً تین بجے بھائی جان کو دوبارہ لے کر "سی ایم ایچ"پہنچا تو پرچی نمبر 348 کا مریض کمرے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا ،اس مرتبہ پھر میں بھائی جان کو واپس لے آیا تیسری مرتبہ جب شام کے چھ بج رہے تھے توبھائی جان اپنے ایک دوست کے ساتھ وہاں پہنچے تو 473تک نمبر پہنچ سکے تھے اور پھر آخر کار بھائی جان پونے سات کے قریب بھائی جان کو ڈاکٹر صاحب کے سامنے حاضر ہونا نصیب ہوگیا
    اب آج صبح پونے نو بجے ہم لوگ پھر "سی ایم ایچ"موجود تھے اور دس بجے کے قریب ہمیں جو نمبر ملا وہ تھا 253 ، اس وقت تک مریض نمبر85 کو ازن باریابی نصیب ہوسکا تھا میں حسب عادت بھائی کو لے کر واپس آگیا دوبارہ ہم لوگ ایک بجے پہنچے تو اس وقت تک 196واں مریض کمرے میں جانے میں کامیاب ہوسکا تھا دوبارہ بھائی جان کو واپس لے آیا اور پھر تیسری مربتہ تقریباً سوا تین بجے جب ہم لوگ پہنچے تو صرف دو مریض ہم سے آگے کے نمبر والے اندار جا سکے تھے ۔۔خیر ؛پرچی دکھانے پر بھائی جان بھی ڈاکٹر تک پہنچ ہی گئے
    اس تمام تحریر میں حاصل گفتگو جو بات ہے وہ یہ ہے کہ ان دنوں میں میں نے یہ دیکھا کہ لوگ بنچوں پر بیٹھے ہیں کچی زمین پر بیٹھے ہیں کہیں دیوار کی چھاوں میں یا درخت کے نیچے کھڑے ہیں لیکن "چوں چاں "کوئی نہیں کر رہا،جہاں پر لائن لگانی ہے وہاں پر لائن لگائے کھڑے ہیں اگر کوئی تھک گیا ہے تو نیچے بیٹھ گیا ہے یا دھوپ ہے تو تھوڑا ہٹ کر کھڑا ہوگیا ہے لیکن دھکم پیل ،یا پرچی بنانے والے فرد سے کوئی "تو تکار " نہیں کر رہا
    لوگ پانچ ، چھ گھنٹے انتظار کر رہے ہیں لیکن کوئی فرد سست روی پر سراپا احتجاج نہیں ہے
    اس تمام صبر وتحمل کی وجہ جاننا چاہی تو میری نظر میں صرف ایک ہی وجہ سمجھ میں آئی تو وہ صرف اور صرف یہ ہے کہ
    ہم لوگ"آرمی ہسپتال "میں موجود تھے،ہمارے سامنے پرچی بنانے والا آرمی کا اردلی تھا،ہماری لائن پر نظر رکھنے والا آرمی کا عام سپاہی تھا،ہمیں ڈاکٹرز کے کمرے میں بھیجنے والا آرمی کا ملازم تھا؟؟؟؟

    تو پھر ہم سب ہوئے ناں
    "ڈنڈے کے مرید"
    :star1:

  • #2
    Re: ڈنڈے کے مرید ہیں ہم

    weldone janab ,
    achi manzar kashi ki hay qaum ki,
    yaqeenan hum main say aysay bhi hain,
    Allah hum sab ko akhlaq ka aala maqam naseeb karay,











    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: ڈنڈے کے مرید ہیں ہم

      Originally posted by Sarah_Tidy View Post
      weldone janab ,
      achi manzar kashi ki hay qaum ki,
      yaqeenan hum main say aysay bhi hain,
      Allah hum sab ko akhlaq ka aala maqam naseeb karay,
      آمین
      اللہ جی آپ کی دعا قبول فرمائیں
      ہم میں سے اکثر ایسے ہی ہیں ،کمزور کو دیکھ کر شیر بنتے ہیں اور زبردست کے آگے "بکری"نہیں بلکہ گدھے بن جاتے ہیں
      :star1:

      Comment

      Working...
      X