Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Billaa Unwann

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Billaa Unwann

    خواتین یومیہ 298منٹ بے مقصدبولتی ہیں

    عورتوں کی باتیں ایک مشہورزمانہ بات تو ہے ہی لیکن اب اس بات کا مصدقہ انکشاف کیاگیاہے کہ خواتین دن میں 298منٹ بے مقصدباتوں میں گزارتی ہیں۔

    برطانیہ میں کی جانب والی ایک تحقیقمیں بتایاگیاہے کہ خواتین اپنے جاگنے کے وقت کے5گھنٹے گپ شپ میں گزارتی ہیں۔

    مطالعہ کرنےوالے ماہرین جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے تسلیم کیاہے کہ مردوں کی کم گوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

    تحقیق کاروں کاکہنا تھا کہ اوسطاً ایک عام عورت بیداری کاایک تہائی یا دن میں پانچ گھنٹوں سے زیادہ وقت گفتگوکرنے میں گزارتی ہے۔

    گھریلو یاورکنگ وومن ہر روز 298 منٹ بے مقصد گفتگو کرتی ہے۔اس دوران عمومی طورپرخواتین کی گفتگومیں دیگر لوگوں کے مسائل زیر بحث آتے ہیں۔

    جب کہ بات چیت کے دیگر موضوعات میں سب سے زیادہ وقت ، خریداری اورموسیقی یا اپنی ہم جنسوں کے تذکرے میں گزارتی ہیں۔

    تحقیق کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ خواتین ایک دن میں 24 منٹ اپنے وزن ، خوراک اور لباس کے سائز پر بحث کرتی ہیں۔ایک تہائی خواتین لنچ اور ڈنر کے متعلق گفتگو کرتی ہیں جبکہ ایک چوتھائی باقاعدگی سے کھانوں کی ترکیبوں کا تبادلہ کرتی ہیں۔

    قبل ازیں جولائی کے مہینے میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ایک تحقیق کے بعدکہاگیاتھا کہ نوجوان اورتعلیم یافتہ خواتین دن میں16ہزارالفاظ اوسطا بولتی ہیں۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "
Working...
X