پانچ ہفتے شیرنی کیساتھ
یوکرین میں ایک چڑیا گھر کے محافظ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پانچ ہفتے شیرنی کو پنجرے میں گزاریں گے تاکہ چڑیا گھر کے لیے فنڈز جمع کیے جاسکیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایلیگزینڈر شیرنی کے پنجرے میں منگل کو داخل ہوئے تھے جہاں وہ پینتیس روز گزاریں گے۔
وہ ان دنوں میں شیرنی کی پینٹنگ بنائیں گے اور ان کو بیچ کر چڑیا گھر میں تعمیر کیے جانے والی عمارتوں کے لیے رقم جمع کریں گے۔
یوکرین کے دارالحکومت سے پانچ سو کلومیٹر دور واقع یہ چڑیا گھر ہے جہاں شیر اور شیرنی کھلے پنجروں میں ہیں۔ شیر کا نام سیمسن ہے اور شیرنی کا نام کٹیا ہے۔
چالیس سالہ ایلیگزینڈر ان ہی دنوں میں حاملہ شیرنی کٹیا کو بچہ کرنے میں بھی مدد کریں گے۔
ایلیگزینڈر نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ وہ بیت الخلاء اور نہانے کے لیے صرف پنجرے سے باہر آئیں گے۔ وہ پنجرے ہی میں تحتے پر سوئیں گے۔

Comment