Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Hamara Rung kio *~Kala~* hai... ?ہمارا رنگ کیوں کالا ہے۔۔۔۔؟ ۔
Collapse
X
-
Re: Hamara Rung kio *~Kala~* hai... ?ہمارا رنگ کیوں کالا ہے۔۔۔۔؟ ۔
اسلام علیکم احمر بھائی
اُمید ہےکہ آپ بخیرو عافیت ہونگے
آج اتنے دنوں بعد آپ نے ایک تھریڈ لگایا اور رُولایا، پتہ نہیں میں اتنا نرم دل کیوں ہوں؟ آہستہ آہستہ آپ کی باتیں پڑھتا ہوا اور تصویریں دیکھتا ہوا نیچے کی جانب ماوس لاتا رہا اور آہستہ آہستہ آنکھیں نم ہوتی چلی گئیں لیکن پوسٹ نمبر 10 کی تصویر نے "ٹشو "پیپر اُٹھانے پر مجبور کر دیا
مجھے آنسو پوچھنے کے لئے ٹشو پیپر میسر ہے لیکن وہ جن کا دامن اور ہاتھوں کی لمبی آستینیں ہی اُن کے آنسو پوچھتی ہیں ؟؟
جھنجھوڑ ڈالا آپ نے بہت بوجھل بوجھل ہاتھوں سے لکھ رہا ہوں بار بار انہی تصویروں میں کھو جاتا ہوں اور پھر "اپنی ناشکریوں "پر نظر ڈوڑاتا ہوں اور شرمندہ ہورہا ہوں ۔کتنی "وی آئی پی"زندگی حاصل ہونے کے باجود کبھی اُس رب کا اس طرح شکر نہیں کیا جیسا کہ اس کا حق ہے۔
اللہ جی خود ہی ہماری کجیوں کو جانتے ہیں اور فرماتے ہیں "بے شک انسان بہت ہی ناشکرا ہے اور ایک دوسرے جگہ فرمان الہی ہے کہ "اور تم بہت ہی کم شکر کرتے ہو۔
اللہ جی معاف فرمائیں اور ہر فرد کو بہتر زندگی عطا فرمائیں آمین اور ہم ناشکروں کو شکر کرنے والا بنا دیں ثم آمین
احمر بھائی اللہ جی آپ کو صحت تندرستیوں سے نوازے رکھیں اور ہمیشہ شاد رکھیں آباد رکھیں آمینLast edited by S.Athar; 27 October 2010, 12:14.:star1:
Comment
Comment