Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وہ بچپن کے دن

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وہ بچپن کے دن

    اسلام علیکم ۔
    ساتھیو بڑے ہو کر ہم کسی بھی اعلیٰ ترین عہدے پر ہہنچ جائیں پڑھ لکھ کر کتنی ہی بڑی بڑی ڈگریاں حاصل کر لیں لیکن پچپن میں ہم لوگ عام بچوں کی طرح ہی گلی محلوں میں کھیل کر بڑے ہوئے ہوتے ہیں ۔:pgame:
    سو اس تھریڈ میں کرنا صرف یہ ہے کہ اپنے بچپن کے گلی محلوں کے کھیل اور وہ کس طرح کھیلے جاتے تھے اُن کا تزکرہ کرنا ہے ۔یاد رہے کہ یہاں ایسے کھیلوں کا زکر نہیں کرنا جن کے لئے نیشنل یا انٹرنیشنل ادارے اور اسٹیڈیم موجود ہیں مطلب کہنے کا یہ کہ "کرکٹ،فٹ بال ہاکی ٹینس " وغیرہ کا زکر نہیں کرنا ۔
    ہم لوگ معلوم نہیں کہاں کہاں سے جمع ہو کر یہاں پر موجود ہیں سو اپنے اپنے علاقوں کے بچوں کے اپنے الگ قسم کے کھیل کود ہیں یہاں ہم نے اسہی طرح کے کھیلوں کا زکر کرنا ہے
    ایک گزارش ہے کہ اس تھریڈ میں سکون کے ساتھ شامل ہوں اور یاد کر کے کھیلوں کا زکر کریں مجھے یقین ہے کہ جب آپ تسلی کےساتھ کچھ تحریر کریں گے تو بچپن کی یادوں پر مسکرا اُٹھیں گے۔:hohe:۔
    :star1:

  • #2
    Re: وہ بچپن کے دن

    لیں جناب بسم اللہ میں ہی کرتا ہوں
    پہلے میں اپنے بچپن کے علاقے کاکچھ تعرف کروا دوں میرا بچپن جس محلے مین گزرا جس گھر میں گزرا اُس کی لوکیشن بہت ہی دلچسپ تھی سب سے پہلی بات تو یہ کہ ہم ایسی گلیوں میں رہتے تھے جو آگے سے بند تھیں مطلب وہاں سے کسی دوسری جانب گلیاں نہیں نکلتی تھیں اور یہ محلہ ایک "انگلش والے ٹی" کی طرح کا تھا یہاں کی گلیاں کم از کم بیس پچیس فٹ چوڑی تھیں۔ایک اور مزے کی بات یہاں کی یہ تھی کہ ہر گھر میں آنے جانے کے لئے دو دروازے تھے ایک دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب گلی کے بالکل ہی آغاز میں ہمارا سکول تھا جس کا ہم محلے والوں کو بہت فائدہ ہوتا تھا جب سکول میں گھنٹی کی آواز سنتے تھے تو دوڑ کر سکول پہنچ جاتے تھے شائدیہی وجہ تھی کہ سکول سے کبھی لیٹ نہیں ہوتے تھے :dance2:۔ایک اور مزے کی بات یہ تھی کہ گلی کے ایک سائڈ والوں کے پچھلی جانب "عیسائیوں کا قبرستان تھا"جو اُن کا قبرستان کم اور ہمارا کھیل کا میدان زیادہ لگتا تھا:shyy:۔
    اور دوسری سائڈ والوں کے پچھلی جانب ایک وسیع علاقہ تھا جو آٹو میٹک کھیل کے لئے موزوں ترین تھا ۔اس کا ہمیں یہ فائدہ ہوتا تھا کہ اگر ایک جگہ ہم سے بڑے لڑکوں جو کہ اس وقت جوان تھے اُنہوں نے گھیری ہوتی تھی تو ہم بچے بالے دوسری جانب جا کھیلتے تھے۔:yaay:۔
    ہاں سچ یا دآیا ہماری اس گلی میں دو درخت تھے جس میں سے نیم کا درخت گلی میں اور بیری کا درخت ایک گھر میں تھا لیکن بیر تو ہم ہی توڑتےتھے لڑنے جھگڑنے کے باوجود:laarai:۔کیونکہ بیری کا بہت سا حصہ باہر گلی میں ہی آتا تھا اور ہم دوست مل کر بیری پر حملہ کیا کرتے تھے:taali:۔
    لیں جی لوکشین کا تو اچھا خاصہ اندازہ ہوگیا ہوگا اب آتا ہوں اصل بات کی جانب ہم بچے ویسے تو بہت سے کھیل کھیلتے تھے اگر سب کا تزکرہ کر دوں تو پھر تھریڈ کا بہت سار ا حصہ تو میں ہی فُل کر دوں گا۔۔
    سو ایک کھیل کا تزکرہ کروں جسے ہم دو ناموں سے پکارتے تھے (۱) کھیتی باڑی۔(۲) وانگی
    اس کا طریقہ کار یہ تھا کہ دو ٹیمیں بن جاتیں جن میں کھلاڑیوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں تھی۔ہوتا کچھ یوں تھا کہ زمین پر جمع کی طرز کی لکیریں لگا لی جاتی تھیں جو کہ اکثر کچی اینٹ یا سکول سے لائے ہوئے چاک کے زریعے لگتی تھیں یا پھر بڑی گراونڈ میں علاقے کی بٹھی سے لائے ہوئے کوئلے کے چورے سے لگائی جاتی تھیں :)۔جو کہ کھلاڑیوں کی مناسبت سے کراس کی صورت میں آگے سے آگے بڑھتی جاتی تھیں ؟؟؟؟؟؟شائد اس طرح صحیح نہ سمجھا سکوں لہزا ایک سکرین شاٹ دیکھئے :)۔
    تو جناب یہ درمیان والی لکیرسنبھالنا "کیپٹن جسے کہ بڑا ہانی " کہا جاتا تھا کا کام ہواتا تھا اور باقی لکیروں پر دوسرے کھلاڑی ہوتے تھے اور وہ انہی لکیروں پر دوڑنے کے حق دار ہوتے تھے لکیر سے باہر نہیں نکل سکتے تھے 372-shed اب دوسری ٹیم کےلڑکوں نے ان تمام لکیروں کوکراس کرتے ہوئے مخالف ٹیم کےآخری کھلاڑی تک پہنچ کر واپس آنا ہوتا تھا ان میں سے جس جس کھلاڑی کومخالف ٹیم کےکھلاڑیوں جو کہ لکیروں پر دوڑتے تھے اُن کا ہاتھ لگ جاتا تھا تو وہ گیم سے باہر ہو جاتے تھے اگر آخر کھلاڑی بھی پوری لکیروں کا کراس کر کے واپس آجاتا تھا تو لکیروں والی ٹیم ہار جاتی تھی ۔اور اگر لکیروں والی ٹیم دوسری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو لکیروں پر رہتے ہوئے ہاتھ لگا کر کھیل سے باہر کر دیتی تھی تو وہ اس کی جیت ہوتی تھی:dance2:۔۔
    بات زرا طویل ہوگئی لیکن آپ لوگ اپنے اپنے کھیلوں سے متعارف ضرور کروائے۔
    Attached Files
    Last edited by S.Athar; 22 June 2010, 10:14.
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: وہ بچپن کے دن

      walaikum salam:hii:

      main to grl na to gali muhalo main ni khelti thi :donno:
      ye to galat hai ab main ka btaon is thread main ye thread ap ny sirf boys k liay lagaya
      aaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaa aaaaaaaaan

      Comment


      • #4
        Re: وہ بچپن کے دن

        khel tou ap ne bataya hee nahi ke ap kiiss kisam ka khel khela karte the SAZ Miyaaan..............?

        Comment


        • #5
          Re: وہ بچپن کے دن

          ap tou gudda guddi khela karti thi mujhe pata hai sky angel..................
          Last edited by ASK Afridi; 22 June 2010, 09:54.

          Comment


          • #6
            Re: وہ بچپن کے دن

            Originally posted by *ASK* View Post
            ap tou gudda guddi khela karti thi mujhe pata hai..................
            naaaaaaaaaaaaa main ye grlz waly khel ni khelti thi inay:hairdrayer:

            Comment


            • #7
              Re: وہ بچپن کے دن

              Originally posted by Sky angel View Post
              naaaaaaaaaaaaa main ye grlz waly khel ni khelti thi inay:hairdrayer:
              mujhe pata hai main ne apko dekha tha bachpan main.............

              Comment


              • #8
                Re: وہ بچپن کے دن

                Originally posted by *ASK* View Post
                mujhe pata hai main ne apko dekha tha bachpan main.............
                ap ko koi ni pata
                mainy b apko dekha tha
                ap bacho ki loly n chocolates chen kr baag jaty thay na

                Comment


                • #9
                  Re: وہ بچپن کے دن

                  Originally posted by Sky angel View Post
                  ap ko koi ni pata
                  mainy b apko dekha tha
                  ap bacho ki loly n chocolates chen kr baag jaty thay na
                  aor phir main un chocolates aor lolypops ko apne billy ki tarha puppy(dog) ko khelata tha...............

                  Comment


                  • #10
                    Re: وہ بچپن کے دن

                    Originally posted by Sky angel View Post
                    walaikum salam:hii:

                    main to grl na to gali muhalo main ni khelti thi :donno:
                    ye to galat hai ab main ka btaon is thread main ye thread ap ny sirf boys k liay lagaya
                    aaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaa aaaaaaaaan
                    ارے کیا ہر بات اچھی طرح سمجھانا ہوگی گلی محلے مطلب ضروری نہیں کہ گلیوں میں ہی کھیلا جاتا ہو لڑکیاں اپنی ہم عمروں کے ساتھ .سٹاپو، ٹینے، گیند کے ساتھ بُچیاں ، لکن میٹی ،گڑیا گڈے کی شادی کچھ نہ کچھ تو کھیلتی ہی تھیں تو آپ اُن کا تزکرہ کریں
                    :star1:

                    Comment


                    • #11
                      Re: وہ بچپن کے دن

                      Originally posted by *ASK* View Post
                      khel tou ap ne bataya hee nahi ke ap kiiss kisam ka khel khela karte the SAZ Miyaaan..............?

                      کل تو آپ نے پوچھا بھی نہیں تھا ؟؟؟؟؟؟؟
                      :shyy:۔
                      :star1:

                      Comment


                      • #12
                        Re: وہ بچپن کے دن

                        Originally posted by S.A.Z View Post

                        کل تو آپ نے پوچھا بھی نہیں تھا ؟؟؟؟؟؟؟
                        :shyy:۔
                        array yaar main kal ki bat nahi kar raha main khel ki bat kar raha tha.............

                        Comment


                        • #13
                          Re: وہ بچپن کے دن

                          Originally posted by *ASK* View Post
                          array yaar main kal ki bat nahi kar raha main khel ki bat kar raha tha.............
                          اوئے ہوئے ےےےےےےےےےےے:hathora۔اُس وقت تو ابھی میں تھریڈ مکمل کر رہا تھا ذرا لمبی تحریر تھی ناں تو تھوڑی دیر لگ گئ
                          :star1:

                          Comment


                          • #14
                            Re: وہ بچپن کے دن

                            pitto or ball :lol: or tennis ..or baki yaad nahi :shyy:
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment


                            • #15
                              Re: وہ بچپن کے دن

                              Originally posted by Aanchal View Post
                              pitto or ball :lol: or tennis ..or baki yaad nahi :shyy:
                              کیا "پٹو اور بال" سے مراد آپ کی (پٹھو گول گرم ہے) جس میں ۵ ٹھیکریاں اوپر نیچے رکھ کر گیند سے گرانی ہوتی تھیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
                              اگر یہی ہے تو پھر اس کے کھیلنے کا طریقہ تو لکھیں ۔
                              :star1:

                              Comment

                              Working...
                              X