اسلام علیکم ساتھیو!۔
ابھی ابھی کچھ دیر پہلے میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بارے میں ،میں نے سوچا کہ آپ دوستوں کو بھی بتایا جائے۔
ہوا کچھ یوں کہ ہمارے ایک بزرگ امپلائی کو "ایم ڈی"صاحب سے ملنا تھا اور وہ دو مرتبہ چکر لگا چکےتھےلیکن "ایم ڈی صاحب ابھی تک نہیں آئے تھے(یاد رہے کہ ہمارا آفس اور جہاں پر ایملائز کام کرتے ہیں اُس میں تقریباً 6،7 منت کا پیدل کا فاصلہ ہے) "۔تو اتنی گرمی میں وہ پسینےمیں بھیگے ہوئے آتے اور "ایم ڈی "صاحب کو نہ پاکر وہ ایک دو منٹ کے انتظار کے بعد واپس چلے جاتے۔کیونکہ پیچھے جو زمہ داری اُن کی ہے وہ اس سے زیادہ دیر الگ بھی نہیں رہ سکتے۔
تو اُن کے دوسرے چکرپر میں نے صرف یہ کیا کہ اُن سے کہا بزرگو آپ بار بار چکر نہ لگائیں آپ مجھے اپنا فون نمبر دے دیں۔جیسے ہی "ایم ڈی " صاحب آتے ہیں میں آپ کو فون کر دوں گا۔
صرف صرف صرف اتنی سی بات کےعوض اُنہوں نے اس قدر خلوص کے ساتھ دعائیں دینا شروع کر دیں کہ میں کیا بتائوں۔
اُن کے جانے کے بعد مجھے لگا کہ جیسے کسی ہمدرد نے میرے اوپر سایہ کردیا ہو اور جو احساس مجھے ہوا اُس کےتحت میں نے سوچا کہ آپ دوستوں کو بھی یہ سچا واقع سنائوں کہ دعائیں لینا اتنا مشکل بھی نہیں۔teddy۔

Comment