Originally posted by ummid
View Post
تھریڈ کا عنوان تھا ڈیبیٹ کمپیٹیشن آن پیغام اور میں نے اس میں ایز اے ڈیبیٹر حصہ لیا تھا لہزا میری اینٹریز کو ایز اے ڈیبیٹر ہی ٹریٹ کیا جانا چاہیے تھا مگر مجھے افسوس کہ نہ تو تھریڈ سٹارٹر ہی اس عنوان کو سمجھ پایا اور نہ ہی دیگر افراد یہ سمجھ پائے کہ ڈیبیٹ اصل میں کہتے کسے ہیں ؟ خیرررر باقی یہاں پر کسی کی بھی ذات اصلا موضوع نہ تھی اور نہ ہی اصل مقصود کسی کو کسی کے فوائد اور نقصانات سے متعارف کروانا تھا مقصود تفریح کے ساتھ ساتھ ہماری استعدادی صلاحیتوں چیک کرنا اور نکھارنا تھا ۔ یہ بات تو طے ہے کہ کسی بھی فورم پر کوئی بھی شخصیت کسی دوسرے فرد کے لیے ہرگز باعث نقصان نہیں ہوسکتی سوائے اس کے وہ اپنے قلم سے خود اپنا ہی نقصان کرسکتی ہے ہاں البتہ یہ ضرور ہے کہ ہم فورمز پر دوسرے لوگوں کو مشاہدات اور تجربات سے فائدہ ضرور اٹھاتے ہیں ۔ ۔ ۔اس سے زیادہ اگر میں کچھ کہوں گا تو اپنا مزید نقصان ہی کروں گا سو اک چپ سو سکھ ۔ ۔ ۔
Comment