سن دو ہزار نو کی پہلی مہنگی ترین فلم واچ مین چھ مارچ بروز جمعہ کو امریکا میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ایلن مور گرافک ناول واچ مین پر تیار کی جانے والی فلم اس ہفتے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔امریکا بھر میں فلم کی نمائش چھ مارچ کو ہوگی،ار چند روز میں پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔ فلم کے مرکزی کردار جیفری ڈین مورگن اور پیٹرک ولسن ادا کر رہے ہیں۔ مشہور پروڈکشن وارنر برادرز کی یہ اس سال کی پہلی بگ بجٹ بلاک بسٹر فلم ہوگی۔ واچ مین کا کردار سپر ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے،جیسا کہ بارہ سیریز پر مشتمل ایلن مور کے ناول واچ مین کی شکل میں سالوں سے شائقین کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ واچ مین سپر مین اور بیٹ مین جیسے مافوق الفطرت کرداروں سے مماثل ہے۔ جو کمزور انسانوں کی دنیا میں غیر معمولی اور طاقتور انسان کے طور پر پیش کیا گیا ہے،جس کا مقصد انسان کی کمزور نفسیات کو تقویت دینا ہے۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
واچ مین جمعہ کو ریلیزکی جائے گی
Collapse
X
-
Re: واچ مین جمعہ کو ریلیزکی جائے گی
http://watchmenmovie.warnerbros.com/
http://www.hollywood.com/movie/The_Watchmen/419060
Muafir Hoo Yaro
Comment