Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

! شاہ است حسین بادشاہ است حسین 1

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ! شاہ است حسین بادشاہ است حسین 1

    اسلام علیکم جیسا کہ سب دوست جانتے ہیں کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے اوراسکے پہلے عشرے
    میں ہم اس عظیم قربانی کی یاد مناتے ہیں کہ جسکی ابتداء بقول اقبال علیہ رحمہ حضرت اسماعیل علیہ السلام اور نہایت سید الشہداء امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ تھے ۔ ۔ ۔ ۔ سو اس حساب سے میں تمام پیغام دوستوں سے درخواست کروں گا امام حسین کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں خواہ آپکی عظمت پر کوئی حدیث مبارکہ شئر کریں یا کسی بھی شاعر کا پیش کردہ نذرنہ عقیدت خواہ سلام کی شکل میں ہو یا منقبت کی شکل میں ۔۔۔۔ والسلام ۔ ۔

    خواجہ غریب نوازمعین الدین چشتی اجمیری علیہ رحمہ آپکی شان میں یوں رقم طراز ہیں کہ ۔
    شاہ است حسین بادشاہ است حسین
    دین است حسین دین پناہ است حسین
    سرداد نداد دست دردست یزید
    حقا کہ بنا ے لا الہ است حسین

    اقبال یوں گویا ہوئے کہ ۔ ۔
    غریب و سادہ ورنگین ہے داستان حرم
    نہایت اس کی حسین ابتداءہیں اسماعیل
    عبدالحمید عدم نے کیا خوب کہا اور بالکل سچ کہا کہ ۔ ۔
    جب خیر و شر میں دقّتِ تفریق ہو گئ
    بے ساختہ حُسین کی تخلیق ہو گئ
    Last edited by aabi2cool; 30 December 2008, 14:33.
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

  • #2

    Comment


    • #3
      shaheed ki jo moot hay wo qum ki hayat hay ...magar unki shadut islam ki hayat thi...mashAllah
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Originally posted by jamil123 View Post
        shaheed ki jo moot hay wo qum ki hayat hay ...magar unki shadut islam ki hayat thi...mashAllah
        bohat khoobsurat baat :salam:
        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

        Comment


        • #5
          ہدیہ عقیدت بحضور شہیدِ کربلا از سید نصیر الدین نصیر


          تڑپ اٹھتا ہے دل لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی
          زباں پر کربلا کی داستاں لائی نہیں جاتی

          حسین ابن علی کے غم میں دنیا سے بیگانہ
          ہجوم خلق میں بھی میری تنہائی نہیں جاتی

          اداسی چھا رہی ہے روح پر شام غریباں کی
          طبیعت ہے کہ بہلانے سے بہلائی نہیں جاتی

          کہا عباس نے افسوس بازو کٹ گئے میرے
          سکینہ تک یہ مشک آب لے جائی نہیں جاتی

          جتن ہر دور میں کیا کیا نہ اہل شر نے کر دیکھے
          مگر زہرا کے پیاروں کی پذیرائی نہیں جاتی

          دلیل اس سے ہوبڑھ کر کیا شہیدوں کی طہارت پر
          کہ میت دفن کی جاتی ہے نہلائی نہیں جاتی

          طمانچے مار لو ، خیمے جلا لو ، قید میں رکھ لو
          علی کے گل رخوں سے بوئے زہرائی نہیں جاتی

          کہا شبیر نے عباس تم مجھ کو سہارا دو
          کہ تنہا لاش اکبر مجھ سے دفنائی نہیں جاتی

          حسینت کو پانا ہے تو ٹکر لے یزیدوں سے
          یہ وہ منزل ہے جو لفظوں میں سمجھائی نہیں جاتی

          وہ جن چہروں کو زینت غازہ خاک نجف بخشے
          دم آخر بھی ان چہروں کی زیبائی نہیں جاتی

          نصیر آخر عداوت کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں
          کسی بیمار کو زنجیر پہنائی نہیں جاتی
          ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

          Comment


          • #6
            یزید نقشئہ جورو جفا بناتا ہے
            حسین اس میں خط کربلا بناتا ہے
            یزید موسم عصیاں کا لا علاج مرض
            حسین خاک سے خاکِ شفا بناتا ہے
            یزید کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد
            حسین حسن کی حیرت سرا بناتا ہے
            یزد تیز ہواوں کی جوڑ توڑ میں گم
            حسین سر پہ بہن کی ردا بناتا ہے
            یزید لکھتا ہے تاریکیوں کو خط دن بھر
            حسین شام سے پہلے دیا بناتا ہے
            یزید آج بھی بنتے ہیں لوگ کوشش سے
            حسین خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے
            ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

            Comment


            • #7
              زندہ حق ازقوت شبیری است
              باطل آخر داغ حسرت میری است
              از علامہ اقبال
              ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

              Comment


              • #8
                قرآن اور حسین(ع) کے ہیں حرف چار چار
                دو ان میں نقطے ہیں دوران میں نقطہ دار
                آخر میں "ن" دونوں کے کیا ربط نیک ہے
                قرآن اور حسین (ع) کا مفہوم ایک ہے
                ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                Comment


                • #9

                  Comment


                  • #10
                    Originally posted by ummid View Post
                    :subhanallhaa:
                    مولائے کائنات ہیں بابا حسین کے
                    امّاں ہیں نورِ نظرِ رسالت حسین کی

                    زندہ ہے بن کے پیکرِ صبر و رضا حسین
                    دائم ہے طرزِ فکرِ شہادت حسین کی
                    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                    Comment


                    • #11

                      Comment


                      • #12
                        Originally posted by ummid View Post
                        :rose
                        تِشنہء دیدِ جلوہء حق تھے میرے حسین
                        ناداں سمجھ سکے نہ محبت حسین کی
                        لے کر چلے ہیں کنبہء نبوی کو کربلا
                        مقتل میں مسکرانا ہے جراءت حسین کی
                        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                        Comment


                        • #13

                          Comment


                          • #14
                            Originally posted by ummid View Post
                            :thmbup:
                            کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی
                            احسان دین پر ہے شہادت حسین کی

                            حبِ حسین، حُبِ الہی کا ہے نشاں
                            اللہ سے دشمنی ہے عداوت حسین کی
                            ایماں کا راز صاحبِ قرآن سے پوچھ لے
                            قرآن سکھا رہا ہے موءدت حسین کی
                            حسن و حسین گلشنِ نبوی* کے پھول ہیں
                            گل میں مہک حسن کی،رنگت حسین کی


                            ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                            Comment


                            • #15
                              Originally posted by ummid View Post
                              :rose
                              اصغر ہوں یا ہوں اکبر حوالے خدا کیے
                              بے مثل و با کمال سخاوت حسین کی
                              گردن ہے زیرِ خنجرِ شمرِ لعین کے
                              اوجِ سجود پر ہے عبادت حسین کی
                              چاہت ہے دل میں غلبہء دیں کی تو اے رضا
                              کربل سجاؤ زیرِ امامت حسین کی


                              ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                              Comment

                              Working...
                              X