Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

! اقبال علیہ رحمہ کا لیڈر میرا قائد!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ! اقبال علیہ رحمہ کا لیڈر میرا قائد!

    اقبال علیہ رحمہ کا لیڈر میرا قائد
    بر صغیر کہ مسلمان بدترین سیاسی ،سماجی اور معاشرتی زبوں حالی کا شکا ر تھے ایسے میں حضرت اقبال علیہ رحمہ کی فکری بصیرت مسلمانوں کی قیادت کہ لیے جس واحد شخصیت پر جاکرمنتج ہوتی ہے وہ حضرت محمد علی جناح المعروف قائد اعظم علیہ رحمہ ہی تھے ۔ حضرت اقبال قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور قائدانہ صلاحیت کے دل سے قائل تھے۔ ایک نجی محفل کے دوران علامہ اقبال کی قیام گاہ پر احباب جمع تھے اور قائداعظم محمد علی جناح کی ذہانت، فراست اور تدبر کا تذکرہ ہو رہا تھا۔ علامہ نے فرمایا محمد علی جناح کو خدا تعالیٰ نے ایک ایسی خوبی عطا کی ہے جو ہندوستان کے کسی اور رہنما میں نظر نہیں آتی۔ احباب میں سے کسی نے دریافت کیا کہ وہ خوبی کیا ہے۔ آپ نے فرمایا وہ ان کی امانت، دیانت، صداقت ہے۔ انہیں کسی قیمت پر خریدا نہیں جا سکتا۔ چناچہ یہی وجہ ہے وہ(علامہ) خود کو قائد اعظم کا ادنٰی سا سپاہی جانتے تھے جبکہ خود حضرت قائد اعظم حضرت علامہ کو اپنا روحانی پیشوا ،مربی و مرشد مانتے تھے ۔اسی لیے آپ قائد اعظم علیہ رحمہ کی سیاسی بصیرت میں حضرت علامہ اقبال کی فکری بصیرت کہ نمایاں خدو خال ملتے ہیں ۔ مصورِ پاکستان علامہ اقبال کی فکر کی اہمیت کا نہ صرف قائد اعظم کو ادراک تھا بلکہ انہوں نے 25 مارچ 1940ء کو لاہور میں یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تقریب میں اپنی صدارتی تقریر میں فکر اقبال پر اپنی حساسیت کا اظہار کچھ یوں کیا:
    (کلامِ اقبال) کا انتخاب کروں گا۔
    قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد ایک دن قائداعظم نے اپنے سیکریٹری سید مطلوب الحسن (1984-1915) سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آج اقبال ہم میں موجود نہیں، لیکن وہ اگر زندہ ہوتے تو یہ جان کر بہت خوش ہوتے کہ ہم نے بالکل ایسے ہی کیا جس کی وہ ہم سے خواہش کرتے تھے ۔
    اقبال جن کے رگ و پے میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کچھ اس انداز سے سرائیت کرگیا تھا کہ وہ اک طوفان کی صورت میں انکے اندر موجزن تھا۔ ہمہ وقت روضہٴ اطہر پر حاضری کی تڑپ آنکھوں میں سے سیل اشکرواں کی صورت جاری رہتی تھی یہی وجہ تھی کہ اقبال مسلمانوں کے سیاسی و اقتصادی مسائل کا حل نظام شریعت کے نفاذ میں سمجھتے تھے۔ اور اسی لیے قائد اعظم نےجب بھی حصول پاکستان کے مقاصد کا ذکر کیا توانہوں نے ان مقاصد میں نظام اسلام کے قیام کو مرکز و محور کے طور پر بیان کیا ۔اور اسلام کہ ان اصولوں کی پریکٹیکل بنیاد کہ لیے قائد اعظم بھی اقبال کی طرح اپنے لیے حقیقی راہنمائی کہ حصول کہ لیے سوئے گنبدِ خضریٰ دیکھتے ہیں لہذا یہی وجہ ہے ایک مرتبہ اسلام کے مکمل ضابطہ حیات کو بیان کرتے ہوئے قائد اعظم نے 25 جنوری 1948ء کو کراچی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
    آج ہم جس عظیم ہستی کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کہ لیے جمع ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و تکریم دنیا کہ کرڑوں انسان ہی نہیں کرتے بلکہ دنیا کی تمام عظیم شخصیات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہ سامنے سر جھکانے پر مجبور ہیں ۔میں ایک عاجز ترین انتہائی خاکسار اور بندہ ناچیز اتنی عظیم ہستی کو بھلا کیا نذرانہ عقیدت پیش کرئے گا سچ تو یہ ہے کہ آپ جیسا عظیم انسان کائنات نے کبھی پیدا ہی نہیں کیا آپ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عظیم رہبر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عظیم قانون عطا کرنے والے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عظیم مدبر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عظیم فرمانروا تھے جنہوں نے حکمرانی کی۔ جب ہم اسلام کی بات کرتے ہیں تو بلاشبہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس بات کو بالکل نہیں سراہتے......۔
    جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم بلاشبہ قائد اعظم کہ اندر بھی موجزن تھا وگرنہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ ایک عظیم اسلامی نظریاتی اور فلاحی ریاست کہ بانی ہوں اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عاری بلاشبہ تاریخ میں چند ہی ایسے افراد ہوتے ہیں جو تاریخ کے دھارے کا رخ موڑ دیتے ہیں اور ان میں بھی ایسے بہت ہی کم ہوتے ہیں جو کہ دنیا کہ نقشہ کو تبدیل کردیتے ہیں اور ان میں سے بھی ایسے انتہائی ناپید کہ جو کسی نظریاتی و فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے والے ہوں اور ان میں سے دمکتا ہوا ایک ہی نام ہے علامہ کہ لیڈر اور میرے قائد محمدعلی جناح کا جو کہ بلاشبہ قائد اعظم ہیں ۔ ۔
    Last edited by aabi2cool; 26 December 2008, 13:29.
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

  • #2
    aabi bhai MashAllah buhat acha likha hai apne

    Comment

    • #3
      Originally posted by Adnans View Post
      aabi bhai MashAllah buhat acha likha hai apne
      maray bhai . .. hazrat e quaid azam aur hazrat e iqbal jaysi azeem hastion ko khariaj e tehseen peesh karnay l liye mery pass seway in toutay photay alfazoon k aur khuch bhi naheen hy main tehe damaan hon
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment

      • #4
        Bohat khub acha likha hai thank you

        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani

        Comment

        • #5
          Originally posted by Champion_Pakistani View Post
          Bohat khub acha likha hai thank you
          thanxxx kis baat ka champion:D:
          ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

          Comment

          • #6
            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

            Comment

            • #7
              Originally posted by saraah View Post
              aabi Bhai Aap Kehtay Hain Aap Tehi Daaman Hain......ilfaaz Tou Mere Paas Nae Hain..muj Se Barrh K B Koi Tehi Daaman Hoga.............
              تِہی دامن بھی ہوں اور تِہی دَسْت بھی کہ میرے دامن میں ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کہ لیے سوائے چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ کہ اور کچھ بھی نہیں ۔
              ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

              Comment

              • #8
                Originally posted by aabi2cool View Post
                تِہی دامن بھی ہوں اور تِہی دَسْت بھی کہ میرے دامن میں ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کہ لیے سوائے چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ کہ اور کچھ بھی نہیں ۔
                kasr e nafsi kya hoti hai.........:mm:
                kahin yehi tou nahi hoti.................372-shed
                شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                Comment

                • #9
                  Originally posted by saraah View Post
                  kasr E Nafsi Kya Hoti Hai.........:mm:
                  Kahin Yehi Tou Nahi Hoti.................372-shed
                  آپ اگر اپنی نظر میرے الفاظ سے ہٹا کر ان عظیم ہستیوں کہ کردار کی طرف پھیر لیں تو پھر آپ کو میرے جملے کی سمجھ آجائے گی ۔ ۔ ۔ ۔
                  ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                  Comment

                  • #10
                    Originally posted by aabi2cool View Post
                    آپ اگر اپنی نظر میرے الفاظ سے ہٹا کر ان عظیم ہستیوں کہ کردار کی طرف پھیر لیں تو پھر آپ کو میرے جملے کی سمجھ آجائے گی ۔ ۔ ۔ ۔
                    me ne yehi kaha naa.......aap k paas sachaa jazba hai aabi bhia....iss ilfaaz aap ka sath dete hain....me tou iss qabil b nae...muje se ilfaaz rooth jatay hain.......how unfortunate i am........
                    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                    Comment

                    • #11
                      Originally posted by saraah View Post
                      me ne yehi kaha naa.......aap k paas sachaa jazba hai aabi bhia....iss ilfaaz aap ka sath dete hain....me tou iss qabil b nae...muje se ilfaaz rooth jatay hain.......how unfortunate i am........
                      aysi baat naheen dear sister jabay hum sab k ALAHAMDULILAH suchy hain . . aap koshish kiya karo alfaaz sath daynay lageen gay main khud kai kai baar kaat kar likhta hon
                      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                      Comment

                      • #12
                        Originally posted by aabi2cool View Post
                        aysi baat naheen dear sister jabay hum sab k ALAHAMDULILAH suchy hain . . aap koshish kiya karo alfaaz sath daynay lageen gay main khud kai kai baar kaat kar likhta hon

                        me nae likh sakti aabi bhai....koi kaari zarab jab tak nae lagti.......:(
                        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                        Comment

                        • #13
                          Originally posted by saraah View Post
                          me Nae Likh Sakti Aabi Bhai....koi kaari Zarab Jab Tak Nae Lagti.......:(
                          یہ بھی ایک مغالطہ ہے کہ جو مختلف حوالوں سے پیش کیا جاتا ہے مثلا انسان شاعری تب کرتا ہے جب عشق میں چوٹ کھاتا ہے یا فلاں کی آواز میں بڑا درد ہے لازما کوئی گہری چوٹ کھائے ہوئے ہے وغیرہ وغیرہ ۔ ۔
                          ادب کی دونوں اصناف یعنی نظم اور نثر میں طبع آزمائی کہ لیے جو بنیادی شرط ہے وہ اچھے لٹریچر کا مطالعہ ہے اور میں آپ کو اپنے بارے میں یہ بتادوں کہ اردو ادب سے تو میری شناسائی نہ ہونے کہ برابر ہے البتہ میں نے مختلف علمائے دین کو بہت پڑھا ہے اردو نثر کی جو چاشنی مجھے علمائے کرام کہ ہاں ملی مجھے یہ کہنے میں کوئی تعمل نہیں کہ بڑے سے بڑے ادیب کہ ہاں ایسا ذوق کا کم ملا
                          ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                          Comment

                          • #14

                            ohoo...bhai jee....ishaq ki baat khaali nae hoti..chot aur trah se b lag sakti hai na....agar yeh ability GOD gifted na ho...jesa k aap ko ..ALLAH ne wadiyyat ki hai......tou phir koi chot shot hi lagani parrti hai na......lakin haan ji...i agree to u......mutaaliyaa wasee hona chahiye.....tou abhi wasee nae hai...unfortunately...
                            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                            Comment

                            • #15
                              sigpic

                              Comment

                              Working...
                              X