اس کتابچے کے بنیادی نکات
اس کتابچے میں کوئی نیا نظام پیش نہیں کیا گیا بلکہ موجودہ جمہوری نظام کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے آپ کو خیر کے کام میں لگانا ہے۔ اس کتابچے میں پیش کردہ لائحہ عمل کے بنیادی نکتے یہ ہیں:
1) منتخب نمائندوں کے حوالے سے کام کرنے کا ایک ڈھنگ
2) منتخب نمائندوں کو کھلا اور واشگاف پیغام پہنچانا کہ ہم تم پر نظر رکھے ہوئے ہیں
3) ہر پاکستانی میں سیاسی شعور پیدا کرنے کا ایک طریقہ کار
4) تبدیلی کے لیے دباؤ نچلی سطح سے بڑھانا
5) تبدیلی کا کام مقامی سطح پر کیا جائے
6) قطعی طور پر غیرجانبدارانہ
7) عدم تشدد عدم تخریب
نوٹ: یہ لائحہ عمل بنیادی طور پر سیاسی کام کے بارے میں طریقہ کار پیش کرتا ہے لیکن اگر غور کریں تو اس کو کسی بھی اجتماعی کام میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنا دائرہ عمل طے کیجیے، اہداف طے کیجیے اور کام شروع کردیجیے۔
اختصاریہ
اگلے صفحات میں آپ جو کچھ پڑھیں گے اس کی ترتیب مندرجہ ذیل ہے۔
کیا کام کرنا ہے؟
منتخب نمائندے کیا چاہتے ہیں؟
مقامی سطح پر گروپ کس طرح منظم کرنا ہے؟
گروپ کس طرح کام کرے گا؟
کیا کام کرنا ہے؟
اس لائحہ عمل کو تفصیل سے جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس سے ہم کو کیا حاصل کرنا ہے۔ اس کا بنیادی ہدف ہر پاکستانی میں سیاسی شعور بحال کرنا ہے۔ تاکہ پیشہ ور، خاندانی سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کرکے پاکستان میں ایک ایسی قیادت کو آگے بڑھایا جائے جو عام پاکستانی کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کرے۔ یہ سب اور مزید حاصل کرنے کے لیے:
· ہر پاکستانی کو اس کے ووٹ کی اہمیت باور کرانا ہے۔
· ہر پاکستانی کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کے ذریعے وہ پاکستان کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔
· ہر پاکستانی تک یہ بات پہنچانی ہے کہ جس کو اس نے اپنا نمائندہ چنا ہے اس پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
· نمائندے کو یہ بات سمجھا دینی ہے کہ اگر تم ایمانداری سے کام نہیں کرو گے تو ہم تم کو دوبارہ منتخب نہیں ہونے دیں گے۔
· ہر پاکستانی کو یہ پیغام دینا ہے کہ قومی اہمیت کے مسائل میں آنکھ بند کرکے نہیں بیٹھنا بلکہ اپنی آواز اقتدار کے ایوانوں تک اس زور و شور سے پہنچانی ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ ان کو اپنے فیصلوں کا جواب دینا پڑے گا۔
نوٹ:دیکھیے
[سیاسی شعور] ووٹ کی شرعی حیثیت
(جاری ہے)