انتہائی دیسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے۔۔۔
٭ برقی آلات بند کر کے دوبارہ چلانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
٭ ٹی وی ریموٹ کے ختم شدہ سیل کو پر تشدد کاروائی کے بعد راہ راست پر لایا جا سکتا ہے۔
٭گندے جوتے کا دائیاں پائوں پینٹ کی پچھلی بائیں طرف اور بائیاں پائوں پینٹ کی پچھلی دائیں طرف رگڑنے سے چمک اٹھتا ہے۔
٭ معدے کی ننانوے فیصد بیماریوں کا علاج چھلکا اسپغول میں پنہاں ہے۔
٭کنٹرول، آلٹ ، ڈلیٹ کے بٹن یک مشت دبانے سے کمپیوٹر کے تمام مسائل کا حل نکل آتا ہے۔
٭نئی گاڑی کے سائلنسر پر کالا کپڑا لگانے سے گاڑی چوری اور حادثہ پروف ہو جاتی ہے۔
٭گیس والی سپرائیٹ میں نمک ملا کرزیادہ گیس بنا کر پینے سے پیٹ کی گیس ختم ہو جاتی ہے۔
٭ امتحانی پرچہ جات کے آغاز میں ماں کی دعا جنت کی ہوا لکھنے سے غیبی ذرائع سے امداد ملنے لگتی ہے۔
٭موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہونے پر اسے بیچ سڑک پر قیلولہ کروائیں تو ٹینکی کا رابطہ براہ راست سعودی عرب کے تیل کے کنوئوں سے جڑ جاتا ہے
Comment