dr. tahir ul qadri sab ka ye kalaam parha soucha aap sab k sath shar karon aur wo bhi GS section main tak ziyada log mustafeed hosakeen.:rose
تم بات کرو ہو نہ ملاقات کرو ہو
تم بات کرو ہو نہ ملاقات کرو ہو
بس اک ہی نجر میں دل گھات کرو ہو
بس اک ہی نجر میں دل گھات کرو ہو
کیا جکر کروں میں تیری جادوگری کا
تم جلف کے پیچاں سے کمالات کرو ہو
تم جلف کے پیچاں سے کمالات کرو ہو
جو راہیں تیرے دیس کو نہ جاویں ہے ویراں
جس رخ بھی گجر جاؤ باغات کرو ہو
جس رخ بھی گجر جاؤ باغات کرو ہو
اے پیت تیری دید کی یہ ریت اچھوتی ہے
شب بھر تڑپاؤ ہو پھر بات کرو ہو
شب بھر تڑپاؤ ہو پھر بات کرو ہو
بیٹھے ہیں سبھی سیج سجائے میرے ساجن
معلوم نہیں کس سے ملاقات کرو ہو
معلوم نہیں کس سے ملاقات کرو ہو
دنیا تیرے مانگت کی بھکارن ہے مہاراج
جس کو بھی تکو تم سوغات کرو ہو
جس کو بھی تکو تم سوغات کرو ہو
تلوار کی حاجت ہو بھلا تم کو تو کیوں کر
نین کی کنکھین سے جگ مات کرو ہو
نین کی کنکھین سے جگ مات کرو ہو
کتنے ہی لگے پھرتے ہیں ساجن تیرے مانگت
جس پہ جیا آئے نواجات کرو ہو
جس پہ جیا آئے نواجات کرو ہو
رتیاں میں کھلے رکھتی ہوں اکھین کے دریچن
کب رات کے جھرنوں سے تم جھات کرو ہو
کب رات کے جھرنوں سے تم جھات کرو ہو
جو نیست تھی تکنے سے تیرے ہو گئی ہستی
گر نجر ہٹالو تو قیامات کرو ہو
گر نجر ہٹالو تو قیامات کرو ہو
رت پریم کے درداں کی اب بیت گئی طاہر
اس اجڑی نگریا کی کیا بات کرو ہو
اس اجڑی نگریا کی کیا بات کرو ہو
(شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری)
Comment