Bollywood Diary
Daily Updated
(Source: BBCUrdu.com)
*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~ *~*~*~~*~*
سلو کی شرما
*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~ *~*~*~~*~*
خان کے دس منٹ
کنگ خان کی ایک عادت کے بارے میں ہمیں آج ہی پتہ چلا ہے۔ خان ہر شاٹ سے پہلے آئینے کے سامنے دس منٹ بالکل خاموش کھڑے رہتے ہیں۔ کیا وہ ڈائیلاگ یاد کرتے ہیں، یوگا کرتے ہیں یا پھر ۔۔۔۔۔ارے بابا یہ سب قیاس آرئیاں ہیں، ہمیں بھی نہیں پتہ لیکن وعدہ کرتے ہیں کہ جب بھی کنگ خان سے ملاقات ہو گی ہم یہ سوال ضرور پوچھیں گے
*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~*~ *~*~*~~*~*
شریر سلو
سلو نے اپنی فلم پارٹنر کی تشہیر کے لیے سماجی تنظیم کے ذریعہ پانچ سو کے قریب سکول کے غریب بچوں کو بلایا تھا تاکہ وہ انہیں سکول کے بیگ، کپڑے، ٹفن باکس، واٹر بوتل وغیرہ دیں۔پورا میڈیا سلو کا منتظر تھا۔ سب اپنے اپنے کیمرے لیے انتظار کر رہے تھے لیکن وہ سلو ہی کیا جو شرارت نہ کرے بس کیا تھا وہ سامنے کے دروازے کے بجائے ہوٹل کے عقبی دروازے سے اندر دیوار پھلانگ کر پہنچے۔کیسے یہ آپ ہمارے کیمرے سے کھینچی گئی تصویر میں دیکھ لیجئے۔
سلو کی شرارت یہیں ختم نہیں ہوئی۔ ایک صحافی نے سوال کیا آپ کا جان کے ساتھ جھگڑا ختم ہوا؟ سلو نے فورا پوچھا کون جان؟ صحافی کا دوسرا سوال تھا آپ ایب اور وویک کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے؟ سلو نے کچھ دیر رک کر کہا ایب کے ساتھ کام کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں وویک، یہ کون ہے اچھا وہ ایڈیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
Comment