Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Medical Information::::

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Medical Information::::




    قیلولہ کرنے سے لوگ ریلیکس ہو جاتے ہیں محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر کو قیلولہ کرنے والے نوجوان افراد میں دل کی بیماری سے ہلاک ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
    یونان میں چھ سال کی جانے والی تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو ایک ہفتے کے دوران کم از کم تین دن دوپہر کو تیس منٹ تک آرام کرتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا شکار ہونے کا خطرہ سینتیس فیصد کم ہوتا ہے۔
    ماہرین کے مطابق قیلولہ کرنے سے لوگ ریلیکس ہو جاتے ہیں اور ان کے ذہنی دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کے دوران خراب صحت، عمر اور لوگوں کے جسمانی طور متحرک ہونے جیسے عوامل کو بھی مدِ نظر رکھا۔
    اس تحقیق کے دوران ایسے 23681 مرد و زن کا معائنہ کیا گیا جن کی عمریں بیس سے چھیاسی سال کے درمیان تھیں اور انہیں پہلے دل یا کوئی اور خطرناک بیماری لاحق نہیں تھی۔
    عام طور پر کہا جاتا ہے کہ جن معاشروں میں لوگ قیلولہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں وہاں دل کی بیماریاں کم ہوتی ہیں تاہمتحقیق سے ملے جلے نتائج سامنے آئے ہیں۔
    ماہرین کو پتہ چلا کہ جو لوگ دوپہر کو تھوڑی دیر کے لیے نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ قیلولہ نہ کرنے والے افراد کی نسبت چونتیس فیصد کم ہوتا ہے جبکہ دوپہر کو نصف گھنٹے تک سونے والے افراد میں یہ شرح سینتس فیصد ہے۔
    قیلولہ کے عادی ملازمت کرنے والے افراد میں دل کی بیماری سے بچاؤ کی شرح چونسٹھ فیصد ہے جبکہ اس کےمقابلے میں وہ لوگ جو کوئی کام نہیں کرتے ان میں یہ شرح چھتیس فیصد ہے۔

    Last edited by D@y W@lk3r; 13 February 2007, 05:22.
    ya Allah sab ko apney hifz-o-amaan main rakh

  • #2
    Re: Medical Information::::

    بے خوابی: دماغی خلیے بننا بند



    ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بے خوابی سے دماغ کے نئے خلیے بننا بند ہوجاتے ہیں۔

    ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ کہ ابھی وہ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا ایسا صرف بے خوابی میں ہوتا ہے یا پھر کم سونے کے بھی یہی نتائج ہوتے ہیں۔
    تحقیق کے دوران چوہوں کو 72 گھنٹے تک جگائے رکھا گیا۔ پھر ان چوہوں کے تجزیے سے ثابت ہوا کہ ان کے دماغ میں نئے خلیے بننا بند ہوچکے تھے۔
    اگلے ایک ہفتے تک ان چوہوں نے عمومی نیند لی جس سے یہ سامنے آیا کہ دماغ نے نئے خلیوں کی کمی پوری کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
    تحقیقات کار الزبتھ گولڈ کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے تک بے خوابی دماغ کے ایسے حصے کو متاثر کردیتی ہے جس سے نئے خلیے بننا بند ہوجاتے ہیں۔
    وہ لوگ جو بے خوابی کا شکار رہتے ہیں انہیں کسی بھی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
    نیند کے امور کے ماہر ڈاکٹر نیل سٹینلی کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے تنتائج براہ راست انسانوں پر لاگو نہیں کیے جاسکتے کیونکہ انسان 72 گھنٹے تک بے خوابی کا شکار انتہائی سخت حالات میں ہوتے ہیں۔
    ya Allah sab ko apney hifz-o-amaan main rakh

    Comment


    • #3
      Re: Medical Information::::

      جاگتے رہنے کا آسان طریقہ


      سائنسدانوں نے الجبرا کا ایک کلیہ دریافت کیا ہے جو آپ کی سب سے زیادہ بیداری کی حالت کی نشاندہی میں مددگار ہو سکتا ہے۔
      یہ ہے:
      CDA+CT+KF=TMT
      یعنی جب کوئی شخص سب سے زیادہ تھکا ہوا ہو۔
      سی ڈی اے کا مطلب ہے انسانی جسم کا حیاتیاتی توازن جبکہ سی ٹی کا مطلب ہے کسی شخص کے انفرادی حیاتیاتی توازن کے اوقات۔
      جبکہ کے ایف سے مراد نیند کی کمی یا نشہ کے اثرات ہیں۔
      یہ کلیہ تھکان دور کرنے والے طریقوں پر کام کرنے والے ادارے awake کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔
      یہ کلیہ برطاینہ میں ایک مطالعہ کے بعد تیار کیا گیا ہے جس کے دوران پتہ چلا کہ برطانیہ میں چالیس فی صد لوگوں پر کام کے دوران نیند کا غلبہ ہوتا ہے۔
      نصف تعداد کا کہنا تھا کہ جب وہ تھکے ہوئے ہوتے ہیں تو ان سے زیادہ غلطیاں ہوتی ہیں جبکہ باسٹھ فی صد کا کہنا تھا کہ تھکاوٹ کی وجہ سے ان کے میل جول پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
      اس مطالعہ سے یہ بھی پتہ چلا کہ تھکن کے عالم میں مردوں اور عورتوں کی کیفیت مختلف ہوتی ہے۔
      خواتین کی ایک بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ تھکن کی حالت میں وہ چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتی ہیں جبکہ مردوں کا کہنا تھا کہ وہ غلطیوں پر غلطیاں کرتے ہیں۔
      ڈاکٹر پال جیکسن کا کہنا ہے کہ تھکاوٹ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا شکار سب ہی ہوتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات انسان کو پوری طرح بیدار رہنا پڑتا ہے۔
      ڈاکٹر جیکسن کہتے ہیں کہ اس سادہ سے کلیہ کی مدد سے لوگ اپنی اس کیفیت پر قابو پا سکتے ہیں۔
      Last edited by D@y W@lk3r; 13 February 2007, 05:26.
      ya Allah sab ko apney hifz-o-amaan main rakh

      Comment


      • #4
        Re: Medical Information::::

        کم نیند، جگر کےامراض



        تحقیق سے یہ بات سا منے آئی ہے کہ بھرپور نیند نہ لینے والے افراد میں عام شخص کی نسبت جگر کے امراض پیدا ہونے کےخطرات بڑھ جاتے ہیں۔
        نیند کی کمی کےلیے ماہرین سلیپ اپنیا کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ موٹاپہ بھی اس کا ایک سبب ہو سکتا ہے مگر پیرس سے تعلق رکھنے والے محقیقن نےبھرپور نیند نہ لینے کو براہِ راست جگر کی بیماری کا سبب بیان کیا ہے۔
        جگر کے بارے میں کی گئی یہ تحقیق اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کے عام شخص کی نسبت فربہ فرد میں نیند کے پورا نہ ہونے سےجگر کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
        ایک برطانوی ماہر اس بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ محض نیند کی کمی کوجگر کےمر ض کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
        لوگوں کی اکثریت سلیپ اپنیا کا شکار ہوتی ہے اس مرض میں مبتلا افراد کی سانس رات میں نیند کے دوران کچھ دیر کے لیے بند ہو جاتی ہے۔ اور نیند پوری نہ ہونےکے باعث دن بھر جسم شدید قسم کی تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے۔
        سلیپ اپنیا کے شکار افراد میں بلڈ پریشر کے امکانات بڑھ جاتےہیں۔ جو بعدازاں فالج اور دل کےامراض پیدا کر سکتا ہے۔
        آ کسفرڈ سینٹر فار ریسپاریٹری میڈیسن کے پروفیسر جون سٹریڈلنگ کا کہنا ہے
        اس مرض کی وجوہات اور محرکات کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔
        ان کا کہنا ہے کے سلیپ اینویا کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں بلڈ پریشر، انسولین کی مزاحمت اورمیٹا بولک سینڈروم شامل ہیں۔ یہ یقین سےکہنا بہت مشکل ہے کہ سلیپ اینویا ان تمام امراض کا نتیجہ ہے جو دراصل موٹاپے کا شاخسانہ ہیں ۔
        لیکن اس کے ساتھ ہی پروفیسر جون سٹریڈلنگ کایہ بھی کہنا ہے کے رات میں نیند کے دوران سانس کا بند ہوجانا جگر پر خطرناک اثرات مرتب کرنےکاباعث بن سکتا ہے۔
        Last edited by D@y W@lk3r; 13 February 2007, 05:31.
        ya Allah sab ko apney hifz-o-amaan main rakh

        Comment


        • #5
          Re: Medical Information::::

          very NICE..
          Life is more strict than a teacher
          A teacher teaches a lesson
          and takes an exam.
          But life takes an exam
          and then teaches a lesson

          Comment


          • #6
            Re: Medical Information::::

            very nice !

            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


            Comment

            Working...
            X