اشتہار برائے ضرورتِ رشتہ
ایک نو عمر سید زادہ،نیک چلن اور سیدھاسادہ،لمبا کم اور پست زیادہ،حُسن کا دلدادہ،شادی پر آمادہ،خوبصورت جوان اعلی خاندان،عرصہ سے پریشان کے لئے ،ایک حسینہ مثلِ حور،چشم مخمور،چہرہ پُر نور،باتمیز باشعور،باہنر سلیقہ مند،صوم و صللات کی پابند،باادب باحیاء،سابقہ سکونت ضلعہ کھو گیا،نہ شائق سُرخی وکریم کی،معمولی تعلیم،مہ جبیں بے حد حسین،پردہ نشین،بقید حد پستہ قد،آہستہ خرام شائستہ کلام،پیارا سا نام،عجوبہء کائینات،رفیقہءحیات درکار ہے ورنہ زندگی بےکار ہے۔
مسہری یا چارپائی،روئی بھری رضائی،چند زیور طلائی،کچھ کرسیاں اور میز،بس اس قدر جہیز،لڑکا گو اناڑی ہے مگر کاروباری ہے،ایک چھوٹی سی دوکان اور منہ میں زبان رکھتا ہے،۔
مزید بات چیت بلمشافہ ،یا بذریعہ لفافہ،خط و کتابت پابندی صیغہء راز ہے۔دوستو یہ آرزو دل کی آواز ہے۔
مکان نمبر۔ چار سو بیس
گلی نمبر ۔نو،دو،گیارہ۔
حیران چوک پریشان منزل۔

Comment