کیا فرق ہے؟
ہ ہوش میں رہیں گے تو بچے رہیں گے اور اگر جوش میں آئیں گے تو بیوی سے منہ کی کھائیں گے۔
ہ پڑھنے سے یہ ہو گا کہ جیل میں جانا آپ کا معمول بن جائے گا اور کھیلنے سے کم سے کم پاکستان کے عوام کو ضرور فائدہ پہنچے گا۔
ہ دھلائی وہ ہے، جو عام طور پر ہماری پولیس کرتی ہے(کردار کی) اور صفائی وہ ہے جو ایجنسیاں کرتی ہیں، آپریشن کلین اپ کے ذریعے
ہ شرماتی لڑکیاں اس وقت ہیں جب ان کے گھر خواتین رشتہ لینے آتی ہیں اور گھبراتی اس وقت جب ان کو دیکھتی ہیں۔
ہ گرجتے شوہر ہیں لیکن برستی بیویاں ہیں۔
ہ ڈاکٹر انجکشن لگا کر، آپریشن کر کے اور ڈاکو پستول دکھا کر لوٹتا ہے۔
ہ جب بیوی کی آنکھ میں آنسو دیکھ کر شوہر کی آنکھوں میں آنسو آجائیں تو وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔
ہ ایک بیوی ہو گی تو آپ سکون سے نہ رہ سکیں گے جبکہ دو بیویوں کی موجودگی میں آپ بڑے سکون و اطمینان سے زندگی گزار سکیں گے کیونکہ ان کی آپس کی لڑائی ختم نہ ہو گی تو آپ سے کیا خاک لڑیں گی؟
Comment