Re: Kal Aap Ne Kaun C Namaz Nahi Perhi
اسلام علیکم!۔
ایک واقعہ بیان کرتا ہوں اُس کےبعد آپ ممبران جو مناسب سمجھیں کریں۔واقعہ کچھ یوں ہےکہ
گزرے وقتوں کی بات ہے ایک فرد نے کسی بزرگ کی بہت عرصہ تک خدمت کی اور ہرطرح سے اُن کے کام آیا کچھ عرصہ بعد اُن بزرگ نےکہا کہ بیٹا اپنے گھر والوں سے اتنے دن دور رہنا ٹھیک نہیں جائو اور کچھ دن اپنےگھر والوں کے ساتھ بتائو پہلے تو وہ شخض مانا نہیں لیکن بزرگ کےاصرار پر تیا رہوگیا اور جانےسے پہلے اُن سے کہا کہ سرکار اتنا دن آپ کے ساتھ رہا اب جا رہا ہوں پتہ نہیں واپسی نصیب ہو یا نہیں مجھے کوئی ایسی نصیحت فرمائے جو تمام عمر میرے کام آئے۔
تو اُن بزرگ نے کہا کہ بیٹا ۔ہمیشہ ڈر کے زندگی بتانا چوری کرنا اور حرام پی جانا۔
اس فرد نے بڑی حیرانگی سے یہ باتیں سنیں کافی دیر سوچ بچار کے بعد کہا کہ بزرگو میں آپ کی ان باتوں کو سمجھ نہیں سکا مہربانی فرما کر ان کا مطلب بتا دیں تو وہ بزرگ مسکرائے اور ان باتوں کا مطلب اس طرح سمجھایا۔
۱۔ہمیشہ ڈر کے زندگی گزار مطلب کہ ہمیشہ اپنے زہن میں یہ بات رکھ کہ میرا ہر گناہ اللہ دیکھ رہا ہے اور وہ اس کا حساب لے گا سو ہمشہ اللہ کے حساب سے ڈر۔
۲۔ چوری کر مطلب کہ اللہ کی عبادت ہمیشہ چھپ کے کر کسی پر یہ ظاہر مت کر کہ تو کتنا صوم صلتہ کا پابند ہے یہاں تک کہ اگر باجماعت نماز کے لئےجاتے اگر تیرے زہن میں یہ خیال آئے کہ اس طرح لوگوں کو پتہ چلےکہ تو نمازی ہے تو بہتر ہے کہ اکیلا نماز پڑھ تیرا یہ خیال تیری نمازوں کو کھا جائے گا ۔لہذا عبادت کرنےمیں چور کی طرح کا طرز عمل رکھ کہ کسی کو پتہ نہ چلے۔
۳۔ حرام پی۔ کا مطلب یہ کہ جب تجھے غصہ آئے تو اسے پی جا "بے شک غصہ حرام ہے" لیکن اسے پینےوالا پہلوان ہے نہ کہ غصے میں آکر کسی کو نقصان پہنچانے والا۔
تو دوستو یہ وہ واقع تھا جو آپ کے گوش گزار کیا۔اب آپ احباب کی مرضی جو چاہیں کریں۔
اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں۔

Comment