Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں پاکستان سری لنکا کو 121 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

    سنیچر کو شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے۔
    پاکستانی اننگز کی خاص بات اوپنرز امام الحق اور کپتان سمیع اسلم کی عمدہ بلے بازی تھی۔

    ان دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں اور پہلی وکٹ کے لیے 177 رنز کی شراکت قائم کی۔

    سمیع 95 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ امام نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں نے بھارت کے خلاف میچ میں بھی سنچری شراکت بنائی تھی۔

    ان کے علاوہ کامران غلام نے بھی 52 رنز بنا کر ٹیم کا سکور 279 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

    280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی دو وکٹیں صرف دس رنز پر گر گئیں تاہم اس موقع پر سماراوکرما اور پریرا نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

    بھارت نے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان کو شکست دی تھی

    لیکن بعد میں آنے والے بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور سری لنکا کی پوری ٹیم تینتالیسویں اوور میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    سری لنکا کے آٹھ بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسوں تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

    پاکستان کی جانب سے ضیاالحق، کامران غلام، کرامت علی اور ظفر گوہر نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ دو سری لنکن کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

  • #2
    Re: پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    Well done Team Pak:thmbup:
    Attached Files

    Comment

    • #3
      Re: پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

      thanks 4 khobsurat info k liye..

      Comment

      • #4
        Re: پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

        wow yeyyyyyyyyy yapieeeeeeeeeeeee :fire:
        gud info.....congratz all :p

        Comment

        • #5
          Re: پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

          Thank u @MR.Fkas
          itniiiiiiiiiiiiiiiiiii informative post k liye :)

          PAKISTAN ZINDABAAD

          Originally posted by MR.Fkas View Post
          متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں پاکستان سری لنکا کو 121 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

          سنیچر کو شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے۔
          پاکستانی اننگز کی خاص بات اوپنرز امام الحق اور کپتان سمیع اسلم کی عمدہ بلے بازی تھی۔

          ان دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں اور پہلی وکٹ کے لیے 177 رنز کی شراکت قائم کی۔

          سمیع 95 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ امام نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں نے بھارت کے خلاف میچ میں بھی سنچری شراکت بنائی تھی۔

          ان کے علاوہ کامران غلام نے بھی 52 رنز بنا کر ٹیم کا سکور 279 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

          سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

          280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی دو وکٹیں صرف دس رنز پر گر گئیں تاہم اس موقع پر سماراوکرما اور پریرا نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

          بھارت نے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان کو شکست دی تھی

          لیکن بعد میں آنے والے بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور سری لنکا کی پوری ٹیم تینتالیسویں اوور میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

          سری لنکا کے آٹھ بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسوں تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

          پاکستان کی جانب سے ضیاالحق، کامران غلام، کرامت علی اور ظفر گوہر نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ دو سری لنکن کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
          Ya Allah! You are Al-Muhaymin, The Protector

          Comment

          • #6
            Re: پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

            Very well done PAKISTAN... you are the future our cricket and we want you to WIN.

            our good wishes and sincere prayers are with you.
            sigpic

            Comment

            Working...
            X