Pak VsInd --- 3rd ODI in Dehli
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Pak Vs Ind --- 3rd ODI in Dehli
Collapse
X
-
Re: Pak Vs Ind --- 3rd ODI in Dehli
نئی دہلی … پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں، میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔ آخری ون ڈے کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم نے فیروز شاہ کوٹلہ میں پریکٹس کی۔ کپتان مصباح الحق پر امید ہیں کہ وہ بھارت کے خلاف کلین سوئپ کرلیں گے۔ دوسری جانب بھارتی ٹی وی کے مطابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں اور کل کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے، دھونی کے متبادل کے طور پر دنیش کارتک کو طلب کرلیا گیا۔ مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ میری کمر میں تکلیف ہے اور پاکستان کے خلاف آخری ون ڈے میں شرکت کا فیصلہ کل صبح فٹنس دیکھ کر کیا جائے گا۔ واضح رہے گرین شرٹس ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے ، جبکہ 7 سال بعد بھارتی سرزمین پر سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔
Comment