ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
نئی دہلی…بھارت کے اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ٹنڈولکر پاکستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔24 اپریل 1973کو ممبئی میں پیدا ہونے والے سچن رمیش ٹنڈولکر نے 18 دسمبر 1989 کو پاکستان کے خلاف گوجرانوالہ میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا۔ سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کیریئر میں 463 میچوں کی 452 اننگز میں 49 سنچریز اور 96 نصف سنچریز کی مدد سے 18426 رنز بنائے، ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 200 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔
Comment