پاکستان کیخلاف بھارت کے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بنگلور…پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے بھارت کی ون ڈے اور ٹی 20اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 25 دسمبر کو پہلے ٹی 20 اور 30 دسمبر کو پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے ہونگی، سیریز کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر مہندرا سنگھ دھونی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کپتان برقرار رکھا ہے۔ بھارت کا ٹی 20اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مہندرا سنگھ دھونی کپتان، گوتم گمبھیر، اجانکیا راہانے، یووراج سنگھ، روہت شرما، سریش رائنا، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، آر ایشون، اشوک ڈنڈا، اشانت شرما، پرویندر اوانا، پیوش چاولہ، امبٹی نائیڈو اور بھووینیشور کمار۔ بھارت کے ون ڈے اسکواڈ میں پرویندر اوانا، پیوش چاوٴلہ اور امبٹی نائیڈو کی جگہ وریندر سہواگ، امیت مشرا اور سمیع احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
Comment