پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی
…پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی،فائنل میں انہوں نے انگلینڈ کے گیری ولسن کو شکست دی۔محمدآصف کامیابی کے ساتھ ہی سجدہ ریز ہوگئے،محمد آصف کی شاندار کامیابی کی خوبی پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنا ہے۔محمدآصف کی کامیابی کا اسکور 8-10 فریم رہا۔وہ دوسرے پاکستانی کیوئسٹ ہیں عالمی چمپئن بنے ہیں ،اس سے قبل پاکستان ہی کے محمدیوسف 1994میں عالمی چمپئن شپ جیتے تھے ۔محمد آصف کی کامیابی کے ساتھ ہی فیصل آباد میں ان کے گھرپرجشن کاسماں بند ھ گیا ہے، 18سال بعد پاکستان کواسنوکرکاعالمی ٹائٹل مل گیاہے۔
Comment