Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Saeed Ajmal is still top of the list in the ICC T20 Ranking

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Saeed Ajmal is still top of the list in the ICC T20 Ranking

    آئی سی سی ٹی20رینکنگ، بالرزمیں سعید اجمل بدستورپہلے نمبر پر




    دبئی…آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں سعید اجمل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، نوجوان رضا حسن 89 درجے ترقی کے بعد 67 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20 رینکنگ کا اعلان کردیا،ٹیم رینکنگ میں سری لنکا کی پہلی پوزیشن ہے، جبکہ پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ نہ بنانے والی بھارتی ٹیم دوسری پوزیشن پرہے، انفرادی رینکنگز میں پاکستانی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں۔ آف اسپنر سعید اجمل بالرز میں بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں، جبکہ شاہد آفریدی ساتویں اور محمد حفیظ آٹھویں نمبر پر ہیں۔نوجوان بالر رضا حسن آسٹریلیا کے خلاف شاندار بالنگ کے بعد 67ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے شین واٹسن کا دوسرا نمبرہے۔ پاکستان کے ٹاپ بیٹسمین عمر اکمل ہیں جن کا 15واں نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے ناصر جمشید 32ویں پوزیشن پر موجودہیں جبکہ ٹاپ 3 آل راوٴنڈرز میں سے دو پاکستانی ہیں، آسٹریلیا کے شین واٹسن پہلے، جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے اور شاہد آفریدی کا تیسرا نمبرہے۔


  • #2
    Re: Saeed Ajmal is still top of the list in the ICC T20 Ranking

    INSHALLAH Pak team will achieve the top Position at the end of the WORLD CUP.

    Comment

    Working...
    X