بھارت سیمی فائنل مرحلے تک رسائی میں ناکام، بھارتی میڈیا برس پڑا
کراچی…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کے لیے منگل کے دن ہونے وا لی جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی ناکامی پر پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے،تمام بھارتی میڈیا چینلز پر دھونی الیون پر تنقید جاری ہے۔حالانکہ دو روز قبل انہی چینلز پر پاکستان سے کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم کی تعریف کے پل باندھے جارہے تھے تاہم سپر ایٹ کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے کہ مصداق پرفارمنس کے باعث پورے بھارت میں سخت غم وغصہ پایاجاتا ہے،کہیں دھونی کی کپتانی تو کہیں کسی بیٹسمین اور بولر کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔