Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Dopped Test Positive

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Dopped Test Positive

    ڈوپ ٹیسٹ مثبت: ای سی بی نے عبدالرحمان پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی




    لندن … ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈنے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان پر 3 ماہ کی پابندی لگادی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای سی بی سے فیصلے کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ عبدالرحمان کا انگلینڈ میں سمر سیٹ کاوٴنٹی کی نمائندگی کے دوران اگست میں ڈوپ ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا، جس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے ان پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے، ای سی بی کے مطابق عبدالرحمان پر 21 ستمبر سے 21 دسمبر تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، اہل خانہ، پاکستان کرکٹ بورڈ، ای سی بی اور سمر سیٹ کاوٴنٹی سے معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے دوران فٹنس اور فارم برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔ ذرائع کے مطابق اسپنر عبدالرحمان نے قوت بخش ممنوعہ ادویات استعمال نہیں کیں بلکہ کینابس نامی نشہ آور چیز استعمال کی جس کی وجہ سے ان پر 12 ہفتوں کی پابندی لگائی گئی ہے۔ سمر سیٹ کاوٴنٹی کا کہنا ہے کہ وہ ای سی بی کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں جبکہ پی سی بی نے ای سی بی سے تفصیلات طلب کر لی ہے اور کہنا ہے کہ تفصیلات ملنے کے بعد ہی عبدالرحمان کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جا ئے گا لیکن فوری طور پر چیمپئنز لیگ کیلئے سیالکوٹ اسٹالینز سے ان کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔ کامران یونس کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Working...
X