ویمنز ٹی 20میں پاکستان نے بھارت کو ایک رنز سے ہرا دیا
گال…پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تو بھارت سے ہار گئی، لیکن ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر حساب برابر کردیا۔ گال میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے 20 اوورز میں 98 رنز بنائے۔ کپتان ثنا میر 26 اور نین عابدی 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جھولان گوسوامی ، انوجا پٹیل اور راسانارا پاروین نے دو دو وکٹیں لیں۔ ، جواب میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 97 رنز ہی بناسکی، جھولان گوسوامی 21 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، ندا راشد نے 3 اور بسمعہ معروف نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، اس کامیابی کے باوجود پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
Comment