سعید اجمل ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون کے باوجود ایوارڈ سے محروم
لاہور… آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ وہ ٹی ٹوئینٹی رینکنگ میں دوسرے اور ٹیسٹ کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں لیکن آئی سی سی ایوارڈ سے محروم ہیں۔ آئی سی سی کی رینکنگ بھی کچھ یوں ہی کہتی ہے، وہ ون ڈے میں 7سو 59پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے، ٹی ٹوئینٹی میں دوسرے نمبر اور ٹیسٹ کی رینکنگ میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ لیکن آئی سی سی ہے کہ انہوں نے سعید اجمل کو کسی بھی ایوراڈ کیلئے شامل نہیں کیا۔ سعید اجمل سال 2011 اور 2012 کے ٹیسٹ سیزن میں بھی سب سے زیادہ 72 وکٹیں حاصل کیں ۔
Comment