Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ون ڈے رینکنگ : سعید اجمل پہلے، محمد حفیظ دوسرے نمبر پر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ون ڈے رینکنگ : سعید اجمل پہلے، محمد حفیظ دوسرے نمبر پر

    ون ڈے رینکنگ : سعید اجمل پہلے، محمد حفیظ دوسرے نمبر پر




    دبئی… انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی‘ انگلش ٹیم بدستور سرفہرست ہے، آئی سی سی کی جانب سے ایوارڈ لسٹ سے خا رج کئے جانے کے باوجودبالنگ میں پاکستان کے سعید اجمل پہلے اور محمد حفیظ دوسرے نمبر پر آگئے، بیٹنگ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پہلی پوزیشن پر براجمان‘ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سرفہرست ہے۔ آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق ٹیموں کی درجہ بندی میں انگلینڈ 121پوائنٹس کے ساتھ پہلے‘ جنوبی افریقہ 121پوائنٹس کے ساتھ دوسرے‘ بھارت 120پوائنٹس کے ساتھ تیسرے‘ آسٹریلیا 113پوائنٹس کے ساتھ چوتھے‘ سری لنکا 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں‘ پاکستان 104 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے‘ ویسٹ انڈیز 94 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں‘ نیوزی لینڈ 74 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں‘ بنگلہ دیش 71 پوائنٹس کے ساتھ نویں ‘ زمبابوے 50پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کے سعید اجمل پہلے نمبر پر آگئے جبکہ محمد حفیظ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کے لونوابو ٹسوبے تیسرے‘ بھارت کے روی چندرن ایشون چوتھے‘ جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل پانچویں‘ انگلینڈ کے اسٹیون فن چھٹے‘ گریم سوان ساتویں‘ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن آٹھویں‘ نیوزی لینڈ کے کائل ملز نویں اور جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ بیٹنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے ہاشم محمود آملہ پہلے‘ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے‘ جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈیویلیئرز تیسرے‘ سری لنکا کے کمار سنگا کارا چوتھے‘ انگلینڈ کے جوناتھن ٹراٹ پانچویں‘ بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی چھٹے‘ آسٹریلیا کے مائیکل کلارک ساتویں‘ انگلینڈ کے الیسٹر کک آٹھویں‘ بھارت کے گوتم گھمبیر نویں اور آسٹریلیا کے مائیکل ہسی دسویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے‘ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس دوسرے‘ آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے‘ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ چوتھے‘ نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری پانچویں‘ انگلینڈ کے گریم سوان چھٹے‘ جنوبی افریقہ کے ویرنن فلینڈر ساتویں‘ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی آٹھویں‘ بھارت کے روی چندرن ایشون نویں اور جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین دسویں نمبر پر ہیں۔

  • #2
    Re: ون ڈے رینکنگ : سعید اجمل پہلے، محمد حفیظ دوسرے نمبر پر

    ALLAH PAK hamary players ko nzr e bad se bachaye. ameen

    Comment


    • #3
      Re: ون ڈے رینکنگ : سعید اجمل پہلے، محمد حفیظ دوسرے نمبر پر

      Ameen, Suma ameen
      Ya Allah! You are Al-Muhaymin, The Protector

      Comment

      Working...
      X