ہسی کیخلاف ریویو نہ لینا مہنگا پڑ گیا، مصباح الحق


شارجہ… پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مائیکل ہسی کے خلاف ریویو نہ لینا مہنگا پڑگیا،ان کی وکٹ میچ کا پانسا پلٹ سکتی تھی ۔ میچ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کا کہنا تھاکہ شاہد آفریدی کو بیٹنگ کے لیے جلد اس لیے بھیجا تاکہ انھیں وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کا موقع ملے،بدقسمتی سے وہ اسکور نہ کرسکے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ہماری بیٹنگ کے وقت آوٴٹ فیلڈ بہت سست تھی۔ اگر ہم دس پندرہ رن مزید بنالیتے تو میچ میں فرق پڑسکتا تھا۔