انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ،بھارت پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں
ٹاونزول …بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، کوارٹر فائنل میں پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹاونزول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کیا فیصلہ کیا، لیکن بارش سے متاثرہ اننگز میں پوری ٹیم 46ویں اوور میں 136 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، احسان عادل 35 اور عمر وحید 27 رنز بناسکے، پاکستان کے چار کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے، جواب میں بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ تھا، پہلی 3 وکٹیں صرف 8 کے مجموعی اسکور پر گرنے کے بعد بھارتی بیٹسمینوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی، میچ کے آخری لمحات میں پاکستانی بالرز نے شاندار کم بیک کیا ، لیکن بھارتی ٹیم ایک وکٹ سے میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی، بھارت کے بابا اپاراجیتھ 51 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیوجے زول نے 36 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ضیا الحق اور عزیزاللہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے بعد بھارت نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اسکا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

Comment