Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سعید اجمل کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سعید اجمل کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد

    پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے دو ہزار بارہ کے ایوارڈز میں سال کے بہترین کرکٹر کے اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس ایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک، سری لنکن بلے باز کمارا سنگاکارا، انگلش اوپنر الیسٹر کک اور ویسٹ انڈیز کی خاتون کرکٹ سٹیفنی ٹیلر سے ہوگا۔
    سعید اجمل اس کے علاوہ ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ کے بہترین نامزد کھلاڑیوں کی فہرست میں ایک اور پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا نام بھی شامل ہے۔ان دونوں کے علاوہ پاکستان کے کپتان محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کی بہترین کارکردگی اور سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے لیے نامزدگی ملی ہے۔پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر جنید خان کو سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔امپائرنگ کے شعبے میں پاکستان کے دو امپائر علیم ڈار اور اسد رؤف کو آئی سی سی کی فہرست میں جگہ ملی ہے۔ علیم ڈار تین مرتبہ سال کے بہترین امپائر کی ٹرافی جیت چکے ہیں۔آئی سی سی ایوارڈز دو ہزار بارہ کی تقریب پندرہ ستمبر کو کولمبو میں منعقد ہوگی۔
    Allah

  • #2
    Re: سعید اجمل کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد

    nice sharing
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment

    Working...
    X