Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

انڈر19کپ،پاکستان نے افغانستان کو109رنز سے ہرا دیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • انڈر19کپ،پاکستان نے افغانستان کو109رنز سے ہرا دیا

    انڈر19کپ،پاکستان نے افغانستان کو109رنز سے ہرا دیا




    بڈرم… پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو 109رنز سے شکست دیکر انڈر 19ورلڈ کپ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے،کپتان بابر اعظم نے 75رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، کپتان بابر اعظم نے 103گیندوں پر 75رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق نے 25رنز بنائے،36اوور تک پاکستان کا اسکور 5وکٹوں پر 148تھا لیکن محمد نواز کی دھواں دار اننگز نے پاکستان کے اسکور کو 253رنزپہنچادیا، محمد نواز نے 50گیندوں پر 66رنز بنائے عمر واحد 43رنز کے ساتھ ناٹ آو رہے، جواب میں افغانستان کی ٹیم ضیاء الحق کی تباہ کن بولنگ کے باعث 144کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، حشمت اللہ سادی 50رنز کے ساتھ نمایاں بیٹمسین رہے ۔ ضیاء الحق نے 4اور ظفر گوہر نے دو وکٹں حاصل کیں، ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

  • #2
    Re: انڈر19کپ،پاکستان نے افغانستان کو109رنز سے ہرا دیا

    Congratulations to team Pakistan.
    Allah

    Comment

    Working...
    X