آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
برسبین…مایہ ناز آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، بریٹ لی اب ڈومیسٹک کرکٹ لیگز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔13 سال تک کرکٹ کی دُنیا پر راج کرنے والے بریٹ لی نے بالآخر کھیل کو خیرباد کہہ دیا، 35 سالہ فاسٹ بولر نے فروری 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد خود کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تک محدود کرلیا تھا، رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران وہ انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، بریٹ لی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ محسوس نہیں کررہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، بریٹ لی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 310 ، ون ڈے میں میں 380 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 28 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ گزشتہ کئی سالوں سے ان کا کیرئیر انجریز کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، اب وہ صرف انڈین پریمئر لیگ اور بگ بیش کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Comment