Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پاکستان کے دو کھلاڑی سٹہ بازی میں ملوث ہیں: &#

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پاکستان کے دو کھلاڑی سٹہ بازی میں ملوث ہیں: &#



    مسلسل اصرار کے باوجود پی سی بی کے سربراہ نے اُن دونوں کھلاڑیوں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

    اِس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ دونوں کھلاڑی اب بھی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں، اِس پر بھی اعجاز بٹ نے کہا کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

    دوسری طرف اعجاز بٹ نے کہا کہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل کوچ بننے کی پیش کش کی گئی ہے جِن کی جانب سےابھی جواب کا انتظار ہے۔

    اِس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20عالمی کپ کے لیے 30ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، جِن میں شعیب اختر شامل نہیں ہیں۔


    ٹی 20عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اِس سال اپریل میں ویسٹ انڈیز میں ہوگا جِس میں پاکستان ٹیم کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Re: پاکستان کے دو کھلاڑی سٹہ بازی میں ملوث ہیں



    ijaz Butt apna he naam laey daye ga in 2 logo mein
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • #3
      Re: پاکستان کے دو کھلاڑی سٹہ بازی میں ملوث ہیں

      پاکستان کرکٹ بورڈ (pcb)کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے وائس آف امریکہ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خصوصی طور پر بتایا کہ اگرچہ کامران اکمل اور رانا نوید کے نام ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 30ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں تاہم انھیں حتمی 15رکنی فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

      یاد رہے کہ حالیہ دورہ آسٹریلیا میں مسلسل کیچ گرانے اور رن آؤٹ کے مواقع ضائع کرنے پر وکٹ کیپر کامران اکمل کی کارکردگی پر جانب سے تنقید کی جارہی تھی۔ یہاں یہ امر بھی دلچسپی کا باعث ہے کہ ان دونون کھلاڑیوں کو حال ہی میں دبئی میں انگلستان کے خلاف منعقدہ ٹونٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ کے قریبی ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ چونکہ کامران اکمل کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات میں یہی وجہ ہے کہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے 30ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمدکے ساتھ ذوالقرنین حیدر کو بھی اضافی وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل رکھا گیا گیا ہے۔

      واضح رہے کہ جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین اعجاز بٹ نے ایک اخباری کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ عالمی تنظیم نے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے خلاف سٹے بازی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت فراہم کیےہیں۔

      صحافیون کے مسلسل اصرار کے باوجود اعجازبٹ نے دونوں کھلاڑیوں کے نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

      ماضی میں سٹے بازی میں ملوث ہونے پر پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک اور عطاالرحمن پر تاحیات پابندی لگادی گئی تھی جب کہ بعض کھلاڑیوں پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

      ادھر پاکستانی نجی ٹیلی ویژن چینل جیو پر ٹیلی فون کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے رانا نوید اور کامران اکمل نے کسی بھی قسم کی سٹے بازی میں ملوث کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

      اردو وی او اے کی یہ خصوصی خبر پاکستانی میڈیا اور انٹرنیٹ بھر پر بڑے پیمانے پر نشر کی گئی ہے اور انٹرنیٹ پر اس بارے میں بحث و تمحیص کا سلسلہ جاری ہے۔
      "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

      Comment

      Working...
      X