Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بھارت، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیسٹ میچ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بھارت، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیسٹ میچ

    چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے بھارت۔بنگلہ دیش کے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے بھارتی بلے بازوں کے چھکے چھڑادئے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے صرف 213 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے آٹھ چوٹی کے بیٹسمین آؤٹ ہو چکے ہیں۔

    ادھرماہر بھارتی کھلاڑی سچن تیندولکر نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ 76 رنز بناکر بھی غیر مفتوح ہیں۔ ورنہ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے بھارت کی ٹیم آج ہی نہایت چھوٹے سکور پر آل آؤٹ ہو جائے گی۔

    سچن نے آج ٹسٹ میچوں میں اپنے 13000 رنز مکمل کر لئے جو ان کے لئے ایک سنگ میل ہے۔

    لنچ سے پہلے بھارت کی ٹیم کی پوزیشن اتنی خراب نہیں تھی۔ اس نے صرف دو وکٹ کھوئے تھے لیکن لنچ کے وقفے کے بعد تو بھارتی بلے باز بنگلہ دیشی بولروں کی طوفانی گیند بازی کے سامنے تاش کے پتوں کی مانند بکھر گئے۔

    بنگلہ دیشی کپتان اورسپن بولر شکیب الحسن نے 51 رنز دے کر چار وکٹ لے لئے جبکہ فاسٹ بولر شہادت حسین نے 52 رنز دے کر بھارت کے بقیہ چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ حالانکہ بھارت کے سلامی بلے بازوں ویریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر نے بنا وکٹ کھوئے پہلے 15 اووروں میں 79 رنز بناکر اپنی ٹیم کو ایک اچھے آغاز سے ہمکنار کرایا تھا۔

    لیکن اس بعد تو بھارتی کھلاڑیوں کے پویلین میں لوٹنے کا سلسلہ سا شروع ہو گیا۔ 16 رنز کے سکور پر سچن کا ایک کیچ قیس نے ڈراپ کر دیا جس کا فائدہ اٹھا کر سچن نے جارحانہ بیٹینگ کرتے ہوئے 76 رنز بنا لئے۔

    سچن کے علاوہ صرف سہواگ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے 52 رنز بنائے۔ کمرمیں چوٹ کی وجہ سے مہیندر سنگھ دھونی آج نہیں کھیلے ان کی جگہ کپتانی سہواگ نے کی۔ صبح میں خراب روشنی کے باعث کھیل دیر سے شروع ہوا اور شام میں اسی وجہ سے میچ جلدی ختم کرنا پڑا۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Re: بھارت، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیسٹ میچ

    !!!
    sigpic

    Comment

    Working...
    X