پاکستان نے اپنے دورہٴ آسٹریلیا کا آغاز ہفتے کو شروع ہونے والے تین روزہ پریکٹس میچ سے کیا جِس کے پہلے دِن کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 270رنز سکور کرلیے تھے۔
اوبارٹ میں جاری اِس میچ میں تسمانیہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اوپنر سلمان بھٹ نے ایک اچھی بیٹنگ وکٹ کا پورا فائدہ اُٹھاتے ہوئے 153رن کی عمدہ وکٹ کھیلی جِس میں 23چوکے شامل تھے۔ مصباح الحق 43عمران فرحت 32اور فیصل اقبال 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عمر اکمل دس اور فواد عالم صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔
تسمانیہ کی طرف سےمیگڈونالڈ نے 40رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اِس تین روزہ میچ میں پاکستان کے کپتان محمد یوسف آرام کرنے کی غرض سے شرکت نہیں کر رہے۔
دریں اثنا، پاکستان کی سابق فاسٹ باؤلر جلال الدین نے بتایا کہ دورہٴ آسٹریلیا ہمیشہ ہی پاکستان کے لیے مشکل رہا ہے اور کھلاڑیوں کو اس سیریز میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Comment