نیپیئر میں کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ہے اور ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 455 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 208 رنز کا ہد ف دیا۔
نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنا ئے لیکن میچ کے آخری حصے میں تیز بارش کے باعث کھیل ختم کر دیا گیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 223رنز بنائے۔ قابل ذکر بلے باز عمران فرحت تھے جنہوں نے 117 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 471 رنز بنائے۔ کپتان ڈینیل وٹوری نے 134رنز بنائے۔
اس سے قبل ایک روزہ میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ نے جب کہ ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز پاکستان نے جیتی تھی۔