Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث

    نیچے موجود نیوز پڑھنے کے بعد فیصلہ کیجئے کہ کیا واقعی پاکستانی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث تھی ہاں یا ناں اپنی رائے کا اظہار کیجئے

    *****************


    پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہے: جمشید دستی کا بیان
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیرمین جمشید دستی نے الزام لگایا ہے کہ حالیہ آئی سی سی کرکٹ چمپینز ٹرافی کے دوران پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری لیگ میچ اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ فکسنگ کھیلے تھے جو اُن کے بقول افسوس اور شرمندگی کاباعث ہے۔

    اُنھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین اعجاز بٹ، ٹیم کے کوچ انتخاب عالم اور کپتان یونس خان کو 13اکتوبر کو طلب کر لیا ہے تاکہ اُن سے وضاحت طلب کی جاسکے۔

    جمشید دستی نے الزام لگایا کہ اُن کی اطلاع کے مطابق پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آخری گروپ میچ میں ہارنے کی نیت سے میدان میں اتری، تاکہ بھارت کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے خارج کیا جائے، جو اُن کے بقول، غرور، تکبر اور انتہائی دکھ کی بات ہے۔

    اُنھوں نے کہا کہ اُن کی اطلاع کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل دونوں میچ فکس کھیلے اور دونوں جان بوجھ کر ہارے گئے۔

    جمشید دستی نے کہا کہ قومی اسمبلی پی سی بی کے چیرمین، ٹیم کے کوچ اور کپتان سے نہ صرف جواب طلب کرے گی بلکہ قوم کے سامنے تمام حقائق پیش کیے جائیں گے اور ذمے داروں کو سزا دی جائے گی۔

    اِس بار ےمیں پاکستان ٹیم کے چیف کوچ انتخاب عالم نے کہا کہ انتہائی بد قسمتی ہے کہ اِس طرح کی بات کی جارہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ اِس طرح کی کسی بات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

    انتخاب عالم نے کہا کہ جس طرح پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کھیلا ہے اُس پر ہم پاکستان کو پورے مارکس دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر سیمی فائنل میں بیس تیس رن مزید بن جاتے تو پاکستان یہ میچ بھی جیت جاتا۔

    اِس سوال کے جواب میں کہ بھارت نے انگلی میں چوٹ کی وجہ سے اپنےاہم کھلاڑی یوراج سنگھ کو چمپینز ٹرافی سے دست بردار کر لیا تھا تو پھر کپتان یونس خان کو کھیلنے کی اجازت کیوں دی گئی، انتخاب عالم نے کہا فریکچر اور ہیرلائن فریکچر میں بہت بڑا فرق ہے۔

    انہوں نے یا د دلایا کہ جب 1970ء میں وہ ٹیم کے ساتھ انگلستان کے دورے پر گئے اُن کی دو انگلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں لیکن وہ پورا سیزن کھیلے۔

    دوسری طرف یونس خان کے کیچ گِرانے پر برہمی پر اُن کا کہنا تھا کیچ تو کسی سے بھی گر سکتا ہے۔ سارا ہی الزام لگا دینا کہ کیچ گرنے سے یہ ہوگیا، میں اِس بات کو نہیں مانتا۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re: پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث

    میچ فکسنگ کے الزام کا آغاز بھارتی میڈیا نے کیا: انتخاب عالم



    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انتخاب عالم نے کہا ہے کہ ٹونٹی20عالمی کرکٹ کپ میں شکست اور چمپینز ٹرافی سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی وجہ سے بھارتی میڈیا نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات لگائے، جسے بعد میں پاکستان میں موجود افراد نے پروان چڑھایا۔

    نامہ نگاروں سے بات چیت میں اُنھوں نے الزام لگایا کہ بھارت والوں کو یہ چیز ہضم ہی نہیں ہوئی کہ پہلے تو وہ ٹونٹی20کے ٹورنامنٹ میں کوالی فائی نہ کر سکے، اب چمپینز ٹرافی میں بھی نہ آسکے۔

    پاکستان ٹیم کے چیف کوچ نے کہا کہ اُنھوں نے اپنے پورے کیریر میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، لہٰذا وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بھرپور طریقے سے اِن الزامات کا جواب دیں گے۔

    انتخاب عالم نے کہا کہ إِس وقت ٹیم کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے تھی، جِس طرح سےلڑکے کھیلے اور سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کیا۔ لیکن ہارنے کے بعد ٹیم پر الزام لگا دیا گیا جو درست نہیں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا کہ ڈر کے بیٹھ جائیں اور ہم الزامات کا بھرپور جواب دیں گے۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • #3
      Re: پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث

      پاکستان پر میچ فکسنگ کا الزام مسترد




      دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنزٹرافی میں پاکستان ٹیم پرمیچ فکسنگ کے الزامات کومستردکردیا ہے جبکہ آسٹریلوی امپائرسائمن ٹوفل کوبھی کلین چٹ دیدی ہے۔بھارتی میڈیا نے نیوزی لینڈکیخلاف چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم پرمیچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھاجبکہ پی سی بی گورننگ بورڈکے رکن ڈاکٹرمحمدعلی شاہ نے امپائرزپرالزام لگایا تھا کہ انہوں نے پاکستان کوسیمی فائنل سے باہرکرنے کیلئے میچ کوفکس کیاتھا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوہارون لورگٹ نے بھارتی ٹی وی کودئیے گئے انٹرویو میں ان الزامات کومستردکرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پربحث کرناغیرضروری ہے اوراس سے صرف وقت ضائع ہوگا۔آئی سی سی کوسائمن ٹوفل پرپورااعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان سیمی فائنل مکمل اسپرٹ کیساتھ کھیلاگیا اورسائمن ٹوفل نے پوری ایمانداری کے ساتھ اس میچ کوسپروائزکیا۔ سائمن ٹوفل کے معیار سے پوری دنیا واقف ہے کہ وہ پانچ سال تک بہترین امپائرکا ایوارڈبھی لے چکے ہیں۔
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث

        چیمپیئنز ٹرافی:فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا




        پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران میچ فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا،کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت امپائرنگ کے معاملے پرآئی سی سی سے احتجاج نہیں کرسکتے۔آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد جنوبی افریقہ سے وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجازبٹ نے کہا کہ آئی سی سی نے گورننگ بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمد علی شاہ کی جانب سے امپائرز پر لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات پر احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد علی شاہ سے تین دن میں وضاحت طلب کر لی گئی ہے اگر ان سمیت کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے بورڈ ایکشن لے گا۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ بلاشبہ سیمی فائنل میں ایک دو فیصلے غلط دئیے گئے لیکن کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت امپائرنگ کے معاملے پر آئی سی سی سے احتجاج نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف کامیابی اور آسٹریلیا سے کانٹے دار مقابلہ قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کا ثبوت ہے۔ اعجازبٹ نے کہا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے لئے مثبت خبریں ہیں ان کی درخواست ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی قومی ٹیم ورلڈکپ دوہزارگیارہ کے میچزکھیلنے بھارت جائے گی۔
        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment


        • #5
          Re: پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث

          Ab aap reply kajey aur batey k aap ka khyal kia hai???
          I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

          Comment


          • #6
            Re: پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث

            just say aasa nahi ho sakta.....................sub joth hai

            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


            Comment


            • #7
              Re: پاکستان ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث

              honey ko to kuch be ho sakta hai marey bahi...........apney comments dayin na aap cricket ko hum sey ziada samjtey hain
              I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

              Comment

              Working...
              X