Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Team Announced for Champ. Trophy

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Team Announced for Champ. Trophy

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ میں آئندہ ماہ کھیلے جانے والی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو ٹیم کا نیا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔

    فاسٹ بالر محمد آصف کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں دورۂ سری لنکا پر جانے والی ٹیم میں شامل آل راؤنڈر عبدالرزاق اور اوپنر سلمان بٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

    محمد آصف آئی پی ایل کے دوران ممنوعہ قوت بخش دوا استعمال کرنے پر ایک سال کی پابندی کا بھی سامنا کر رہے ہیں جو بائیس ستمبر کو ختم ہو جائےگی۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز بھی اسی تاریخ کو ہو رہا ہے اور آئی سی سی نے پاکستان کو محمد آصف کو ٹیم میں شامل کرنے کا اجازت دے دی ہے۔
    لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا ٹیم کا انتخاب جنوبی افریقہ کی وکٹوں اور موسمی حالات کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے آخری دو ایک روزہ میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اقبال قاسم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم کے انتخاب میں زیادہ تجربے نہیں کیے گئے ہیں۔

    پریس کانفرنس میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اعجاز بٹ نے ٹورنامنٹ کے لیے یونس خان کو کپتان اور مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی کو نائب کپتان مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی کو پہلے ہی یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹوئنٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا جا چکا ہے اور ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے دورۂ سری لنکا میں اپنا واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ جیتا بھی تھا۔

    پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: یونس خان(کپتان)، شاہد آفریدی(نائب کپتان)، کامران اکمل، شعیب ملک، عمران نذیر، محمد یوسف، مصباح الحق، فواد عالم، عمر اکمل، رانا نوید الحسن، عمر گل، محمد آصف، محمد عامر، راؤ افتخار انجم اور سعید اجمل۔
Working...
X