پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 48 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے 185 کے جواب میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پائی اور اس کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔
پاکستان نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں یاسر عرفات، مصباح الحق، شاہد آفریدی، شہزاد، کامران اکمل، سلمان بٹ اور شعیب ملک شامل ہیں۔
آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی شہزاد تھے جو چار رنز بنا کر مسکاریہناس کی گیند پر کولنگوڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد کامران اکمل اور سلمان بٹ کوسٹورٹ براڈ نے آؤٹ کیا جبکہ شعیب ملک، لیوک کا شکار بنے۔ شاہد آفریدی کو سوان نے آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔
آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی روی بوپارا تھے جنہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد رائٹ اور اویش شاہ دونوں کو عمر گل نے بولڈ کر دیا اور کپتان کولنگوڈ اور کیون پیٹرسن سپنر سعید اجمل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
انگلینڈ کے کھلاڑی کیون پیٹرسن کو میچ کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ یہ میچ کھیلیں رہے ہیں۔
کیون پیٹرسن فٹ ہونے کے بعد یہ میچ کھیل رہے ہیں
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سکاٹ لینڈ کو ایک سو تیس رن سے شکست دے کر میچ جیت لیا تھا۔ اس طرح سکاٹ لینڈ ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر نکلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان کی ٹیم: سلمان بٹ، شہزاد، کامران اکمل، یونس خان، مصباح الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، عمر گل، عامر، سعید اجمل۔
انگلینڈ کی ٹیم: روی بھوپارا، ایل رائٹ، کیون پیٹرسن، اویس شاہ، کولنگوڈ، مسکارینہاس، فوسٹر، راشد، سوان، براڈ، اینڈرسن۔

Comment