انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقہ سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔ اس نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی فتح سے حاصل کیا۔ اگر جنوبی افریقی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچزکی سیریز2-1 یا2-0 سے جیتنے یاکم ازکم1-1سے ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لے گی اور جنوبی افریقہ اس سیریز میں آسڑیلیا کے خلاف3-0 سے کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو وہ پوائنٹس میں اعشاریہ کے فرق سے آسٹریلیا کو نمبر ون کی پوزیشن سے ہٹانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ تازہ درجہ بندی کے مطابق سری لنکا چار، انگلینڈ پانچ، پاکستان چھ، ویسٹ انڈیز سات، نیوزی لینڈ آٹھ اور بنگلہ دیش نو نمبر پر ہے۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ
Collapse
X
Comment