ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے مرلی دھرن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ وکٹوں کے مالک بننا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ مرلی دھرن نے120 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ735 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 306 ون ڈے میچوں میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد466 ہوچکی ہے اور انہیں وسیم اکرم کا سب سے زیادہ502 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 37 وکٹیں چاہیئیں۔
متایا مرلی دھرن نے کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرکٹ میں جو چاہا وہ انہیں ملا ہے اب وہ اس بات کی کوشش کریں گے کہ پانچ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیں جس کے لیے انہیں زیادہ وکٹوں کی ضرورت نہیں اور وہ اس ریکارڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔
اس سوال پر کہ کیا ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار وکٹوں تک آپ پہنچنا نہیں چاہیں گے؟ مرلی دھرن نے کہا کہ اس کا انحصار ان کی فٹنس پر ہوگا اور یہ بات بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے کیا کر رہے ہیں کیونکہ’آپ ٹیم میں اپنی جگہ سے محروم نہیں ہوسکتے۔ وہ میچ بہ میچ اپنی کارکردگی کو دیکھیں گے‘۔
مرلی دھرن نے کہا کہ بہت زیادہ کرکٹ ہونے کی وجہ سے اب یہ مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ مرلی کے مطابق انہوں نے1995ء میں جو کرکٹ کھیلی تھی 2008ء میں وہ اب نہیں رہی بلکہ بہت بدل گئی ہے اور کھلاڑیوں پر دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔
خود اپنے بارے میں مرلی دھرن نے کہا کہ چونکہ وہ کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں لہذا بیٹسمین ان کی بولنگ کو سمجھنے لگ گئے ہیں اور ان کے لیے وکٹوں کا حصول آسان نہیں رہا۔
مرلی دھرن نے کہا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ، ون ڈے اور اب ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے بولرز کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ محدود اوورز کی کرکٹ میں شائقین وکٹوں سے زیادہ بھاری سکور کے خواہشمند رہتے ہیں، وکٹیں بیٹنگ ہوتی ہیں لہذا بولرز کے لیے ایڈجسٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے‘۔
مرلی دھرن نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں اور اسے کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ اس میں بولرز کے لیے کچھ کردکھانے کا زیادہ موقع ہوتا ہے۔
اس وسال پر کہ اس وقت کس بیٹسمین کو آؤٹ کرنا مشکل ہے؟ مرلی دھرن نے کہا کہ ’تمام ہی اچھے ہیں، دن کی بات ہوتی ہے کون کس دن آپ کے لئے خطرہ بن جائے‘۔

Comment