Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سلو اوورز: پاکستان ٹیم پر جرمانہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سلو اوورز: پاکستان ٹیم پر جرمانہ

    آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے میر پور، ڈھاکہ میں منگل کے روز انڈیا کے خلاف 140 رنز سے ہارنے والی پاکستانی ٹیم کو آہستہ اوورز کرانے پر جرمانہ کیا ہے۔
    میچ ریفری نے یہ جرمانہ اس لیے عائد کیا کہ پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوور کرائے۔
    آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے مطابق جب ٹیم اوور آہستہ کراتی ہے تو کھلاڑیوں کو ہر اوور پر میچ کی پانچ فیصد فیس کا جرمانہ جبکہ کپتان پر دس فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے۔
    اس طرح شعیب ملک پر میچ کی فیس کا بیس فیصد جرمانہ جبکہ کھلاڑیوں پر دس دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
    منگل کو بھارت نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو ایک سو چالیس رن سے شکست دی تھی۔
    بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو فتح کے لیے 331 رن کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو نوّے رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
    پاکستان کی جانب سے کپتان شعیب ملک کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ وہ 53 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Working...
X