بھارتی لٹل ماسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر جمعرات کو 35 سال کے ہوگئے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ان کے دوست، عزیزواقارت کے علاوہ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے کہا کہ وہ اس عمر میں بھی کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہے ہیں اور ابھی انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا نہیں شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 1989ء میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کیئریر کا آغاز کرنے والے سچن ٹنڈولکر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 172 رنز درکار ہیں۔ انہوں نے ات تک ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار 782 رنز بنا رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹنڈولکر ون ڈے کرکٹ میں 16 ہزار 361 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔ لٹل ماسٹر نے ٹیسٹ میں 39 اور ون ڈے میں 42 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Tendulkar turns 35, but twilight is far away
Collapse
X
Comment