انڈین کرکٹ بورڈ نے کانپور میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے گیند باز مناف پٹیل اور ایشانت شرما کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ آر پی سنگھ کو باہر کر دیا گيا ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں بھارت کو سیریز برابر کرنے کے لیے کانپور ٹیسٹ جیتنا لازمی ہے کیونکہ پہلا ٹیسٹ برابر ہوگيا تھا جبکہ احمدآباد ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم ایک اننگز اور نوے رنز سے ہار گیا تھا۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو صفر کے مقابلے ایک سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اپنے پہلے پانچ ٹیسٹ میچوں میں بارہ وکٹیں لینے والے نوجوان ایشانت شرما کو ٹیم میں شامل کرلیا گيا ہے لیکن ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے ایک دن قبل دس اپریل کو ممکنہ چودہ کھلاڑیوں کے اعلان سے قبل ایشانت کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
سپنر رومیش پوار کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے کے سبب ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ پوار اب تک صرف دو ٹیسٹ میچ ہی کھیل سکے ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس بنگلہ دیش کے خلاف چھ وکٹ لیں تھیں، انہيں ممکنہ طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے کی جگہ پر رکھا گیا ہے۔
لیگ سپنر انیل کمبلے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ سے پہلے وہ فٹ قرار نہیں دیے گئے تھے اس لیے انہیں ٹیم کے حتمی اعلان سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری نرجن شاہ کا کہنا ہے کہ کانپور ٹیسٹ میں تین اسپینر کو کھلایا جا سکتا ہے اس لیے رومیش پوار کو ٹیم میں شامل کیا گيا ہے۔
مناف پٹیل کی واپسی تیز گیندباز آر پی سنگھ کی جگہ پر ہوئی ہے۔ مناف پٹیل نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹیں لی تھیں۔گزشتہ برس نومبر کے بعد سے وہ نہیں کھیلے ہیں۔
فی الحال ٹیم کے ممکنہ سولہ کھلاڑی اس طرح ہیں۔ انیل کمبلے(کپتان)، ویرندر سہواگ، وسیم جعفر، راہل ڈراوڈ، وی وی ایس لکشمن، سورو گنگولی، محمد کیف، مہندر سنگھ دھونی، ہربھجن سنگھ، ایس شری سنت، عرفان پٹھان، ایشانت شرما، مناف پٹیل، رمیش پورا اور پیوش چاولہ۔

Comment