انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کوشش ہو گی کہ متنازعہ امپائر ڈیرل ہیئر کسی ایسے میچ میں ایمپائرنگ نہیں کریں جس میں پاکستانی ٹیم شریک ہو۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈیرل ہیئر نے ایک بار پھر ایلیٹ ایمپائروں کے پینل میں شامل کیا ہے۔ ڈیرل ہیئر نے 2006 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا اور جب پاکستانی کپتان انضمام الحق نےاحتجاج کیا تو انہوں نے انگلینڈ کو اضافی رنز دیئے اور پھر فاتح قرار دے دیا تھا۔
ڈیرل ہیئر نے پہلے آئی سی سی پر الزام لگایا تھا کہ ان کے ساتھ نسلی تعصب برت رہا ہے اور عدالتی چارہ جوئی کی دھمکی دی تھی۔ ڈیرل ہیئر نے بعد میں عدالتی کارروائی کا ارادہ واپس لے لیا اور انہوں نے آئی سی سی کے بحالی کے ایک پروگرام میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
آئی سی سی کے جنرل مینجر نے عندیہ دیا کہ ڈیرل ہیئر کو پاکستان کے علاوہ کسی اور ایشائی ٹیم کی ایمپائرنگ سے دور نہیں رکھا جائے گا۔
پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور بھارت بھی ماضی میں ڈیرل ہیئر پر اعتراضات کر چکے ہیں۔
آئی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ڈیرل ہیئر کی دوبارہ ایلٹ پینل پر لائے جانے کے فیصلے سے کئی لوگ ناراض ہوں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ڈیرل ہیئر کو انٹرنیشنل میچوں سے دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
پاکستان کے میچوں میں ڈیرل ہیئر کو ایمپائرنگ نہ کرانے کے فیصلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایمپائروں کو ایسی صورتحال میں لانا نہیں چاہتے جس ان کی کسی انسانی غلطی کو غلط معنی دیے جائیں اور ایمپائروں پر انتہائی دباؤ آ جائے۔

Comment