Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

England ne Series Barabar Kardi

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • England ne Series Barabar Kardi

    ولنگٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں 311 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 126 رنز سے جیت لیا ہے۔
    انگلینڈ کے تیز بولر ریان سائڈ بوٹم نے نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری اور کائلی ملز کو آؤٹ کرنے کے بعد مونٹی پنیسر کی گیند پر برینڈن مکلم کا کیچ پکڑ کر انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
    نیوزی لینڈ کی طرف سے میکلم نے سب سے زیادہ، 85، رنز بنائے۔
    انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے میچ کے پانچویں دن چار کیچ چھوڑے۔ تاہم الیسٹر کک نے ویٹوری کا تھرڈ سلپ پر کیچ پکڑ کے انہیں صفر پر آؤٹ کر دیا۔
    انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 342 رنز جبکہ دوسری اننگز میں 293 رنز بنائے تھے۔
    نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں 311 رنز بنائے ہیں۔
    انگلینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب بولر سائڈ بوٹم رہے جنہوں نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ان کے علاوہ براڈ اور اینڈرسن نے دو دو جبکہ مونٹی پنیسر نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
    انگلینڈ اپنا تیسرا اور فیصلہ کن میچ نیپیئر میں 22 مارچ کو کھیلے گا۔


  • #2
    Re: England ne Series Barabar Kardi

    nice sharing
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

    Comment


    • #3
      Re: England ne Series Barabar Kardi

      Thanks Sarfraz bhai

      Comment

      Working...
      X